GNS ONLINE NEWS PORTAL

مہنڈرمیں بارش سے ہوئے نقصانات کا جائیزہ لینے کے لئے ٹیم تشکیل دی جا ئے۔ نقصانات کی تلافی کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا جائے۔تنویر

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

مہنڈر// لگاتار طوفانی بارش سے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں کافی نقصانات ہوئے ہیں جس میں پیر پنجال کے اضلاع راجوری و پونچھ میں بھی بڑے پیمانہ پر نقصانات ہوئے ہیں ۔جس میں مہنڈر علاقہ میں ایک شخص کی موت بھی واقع ہو ئی اور مکان کو بھی بڑا نقصان ہوا ان باتوں کا اظہار مہنڈر ڈولپمنٹ فارم کے صدر تنویر اقبال قریشی نےاپنے ایک پریس بیان میں کہا۔ قریشی نےکہا کہ وہ اس مشکل وقت میں اس خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں۔ اس خاندان کو 20 لاکھ معاوضہ دیا جاے۔ جس سے اس خاندان کو راحت کی سانس مل سکے ۔ قریشی نے مرکزی ویوٹی حکومت سے اپیل کی ہے علاقہ پیر پنجال میں ایک ٹیم کو مقرر کر کے یہاں کے نقصانات کا جائزہ لئے جائے۔ تیز بارش نے یہاں کی سڑکوں کی بھی کافی نقصان ہوا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے ۔انتظامیہ سے اپپیل ہے ان سڑکوں جلد سے جلد مرامت کا کام شروع کیا جائے۔مہنڈر سے بی جی اور پونچھ مہنڈر سڑک کی عرصہ دراز سے مرامت نہیں ہوئی ہے جسکی حالت پہلے سے ہی بہت خراب تھی مگر اس تیز بارش نے سڑک کی حالت کو اور خراب کر دیا جو صرف اب نام کی ہی سڑک رہی ہے ۔جس سے پوری مہنڈر علاقہ کی عوام کو نقصان ہوتا ہے آے دن کوئی نا کوئی گاڑی حادثہ کا شکار ہوتی ہے کوئی نہ کوئی انسانی جان کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوے کہا کہ چھترال مہنڈر پل کا ٹینڈر بھی ہوا ہے لیکن ابھی تک پل پر کام شروع نہیں ہوا جس کے کام کو شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔حالیہ بارشوں سے لگ بھگ پچاس ہزار کے قریب لوگ درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے اپیل کی کے محکمہ پی ایم جی ایس وای اور ٹھیکیدار کو جلد کام مکمل کرنے کے لیے کہا جاے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کے ان طوفانی بارشوں کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
قریشی نے امید ظاہر کی کہ حکومت وقت ضرور اس جانب توجہ مرکوز کر کے مندرجہ بالا تمام تر کام جلد مکمل کرنے میں اپنا رول ادا کرے گی۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 2 2 4
Users Today : 135
Users Yesterday : 622