عادل ہمدانی
مورخہ 19 جولائی بروز اتوار کو سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن کے بینر تلے جملہ رضا کاروں نے بشمول چئیرمین محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے صاحب اور ان کی ہی قیادت میں کارواں کثیر نے ضلع پونچھ کے اہم ترین اور سطح سمندر سے لگ بھگ اڑھائی ہزار فٹ کی بلندی پر واقع صحت افزا مقام جبی طوطی کا پہلی مرتبہ تفصیلی دورہ کیا ، اس قافلے میں ان کے ہمراہ اڑائی ، بائیلہ ، منڈی اور پونچھ کے مختلف علاقوں و گاوں سے تعلق رکھنے والے زضا کار اور کئی ایک مقتدر شخصیات بھی موجود رہیں . اس دورے کا مقصد سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ پونچھ کے اس بلند و بالا گل پوش وادی و سبزہ زار میدان کی سیاحتی اہمیت کا معائینہ کرنا اور اس کی روح پرور فضاوں کی افادیت کو اجاگر کرنا تھا .
جناب بانڈے نے اس دوران اڑائی، بائیلہ، ہاڑی بڈھا، اور ہاڑی وغیرہ کے مضافات سے آکر بالائی قریوں میں موسمی رہائش رکھنے والے قبیلوں کی کثیر آبادی سے بھی ملاقات کی اور ان کی طرز زندگی و رہن سہن کا مفصل جائزہ لیا .
دریں اثنا راستے میں گلیاں ، ڈھیری ، درہ ، کیالا ، اور بھاگسر جیسے مقامات پر لوگوں سے تبادلہ خیالات کرتے ہوے موصوف نے کرونا وائرس کی مہلک وباء کے پر خطر دور میں حفظان صحت کے تعلق سے مکمل جانکاری فراہم کی اور عوام کو حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا رہنے اور صفائی ستھرائی پر کار بند رہنے کی زبردست تلقین کی .
اس کے علاوہ جبی طوطی اور راستے میں کئی عوامی قافلوں کو موصوف نے ماسک بھی تقسیم کئے اور معاشرتی فاصلہ بندی کو یقینی بنانے کی اپیل کی . آخر میں جناب بانڈے نے ڈپٹی کمیشنر پونچھ جناب راہول یادو کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گذشتہ ایام میں دشوار گزار سفر کی صعوبتیں برداشت کر کے اسی مقام کا دورہ کیا تھا اور سیاحت کے حوالے سے کئی مفید تجاویز بھی رکھی تھیں جو آئیندہ مقامی آبادی کے لئے سود مند ثابت ہوں گی .
بالآخر شام دیر گئے ان کا یہ با مقصد دورہ اختتام کو پہنچا .
تحریر منجانب ؛-
محمد فاضل ظہیر چوہان اڑائیوی .
شعبہ نشرواشاعت سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن پونچھ .











Users Today : 170
Users Yesterday : 622