
( عاشق دیو )
وادی چناب کے ضلع کشتواڑ میں حق جانکاری (آرٹی ائ)ایکٹ کے تحت جانکاری طلب کرنے والوں کو حراساں کیا جا تاہے ذرایع سے ملی تفصیلات کے مطابق خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں سرکاری دفاتر میں ہورہی بےضابطگیوں کو روکنے کیلئے اور ضلع کی خوشحالی کو بر قرار رکھنے کےغرض سے کئ محکموں میں نوجوانوں نے آرٹی آئ ایکٹ کے تحت قبل از ایک سال درخواستیں دائر کی تھی تاہم ایک سال کی مدت کے بعد بھی انہیں جانکاری فراہم نہیں کی گئی بلکہ انہیں مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے نماینده سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع میں تعمیر وترقی کاقیام عمل میں لانے اور بے راہ روی کو روکنےاورسرکاری رقومات کا مناسب استعمال کرانےکے غرض سے انہوں نے ایک ڈھیڑ سال قبل کئ دفاتر میں سرکاری کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے آرٹئ آئ ایکٹ کے تحت درخواستیں دائر کی تھیں تاہم انکو جانکاری فراہم کرنے کے بجائے غیر ضروری مداخلت اور سرکاری آفیسران کو تنگ طلب کرنے کا بہانہ بناکر ڈرایا گیا اور انکے خلاف مداخلت بیجا میں قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی گئی جسکی بدولت مزکرہ نوجوانوں نے خوف زدہ ہوکر مطلوبہ جانکاری حاصل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے رہنے میں ہی آفیت سمجھی اور سرکاری عہدے داروں نے اپنی عہدوں کا ناجائیز استعمال کرتے ہوئے ضلع کو تباہی کے دھانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے جبکہ مزکورہ ضلع دور افتادہ پہاڈی ضلع سے اور اس ضلع میں سرکار کی جانچ کرنے والی ایجنسیوں کی رسائی ہر وقت ممکن نہیں ہے اور نہ ہی زاریع ابلاغ کا کوئی خاطر خواہ رول ہے جسکی وجہ سے سرکاری عہدداران قوانین کو ملحوظِ نظر رکھنے کے بجائے اپنی مرضی کو تقویت دیتے ہیں اور ضلع میں تعمر ترقی کا دور زنگ آلود ہو رہا ہے











Users Today : 69
Users Yesterday : 125