عاشق دیو
وادی چناب ضلع کشتواڑ کے بلاک درابشالہ کے کئ پنچایت حلقوں میں محکمہ دھی سدھار کی طرف سے تعمیراتی منصوبوں میں بھاری پیمانے پرخود برد کا انکشاف کرتے ہوئے مزکورہ بلاک سے آئ ہوئ ایک وفد نے قومی ٹایمز نمایندے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بلاک درابشالہ کے کئ پنچایت حلقوں جن میں لوندری، بورانہ، چموئ، ڈھوگا، لاس، ٹٹیانی، بداد حلقہ جات قابل زکر ہیں میں محکمہ دھی سدھار کے ملازمین بشمول جی آر ایس، پنچایت سکریٹری، اور جونیر انجیران ودیگر ملازمین نے تعمیراتی کاموں کی فرضی بلیں بناکر سرکاری خزانے کو چونا لگایا ہے جبکہ متذکرہ ملازمین نے تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کیلئے فرضی وینڈر بناکر انکے نام پر مٹریل کے رقومات نکال کر آپس میں بندر بانٹ کی ہے اور اس طرح سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے جس کیلئے کوئی پرسان حال نہی ہے جبکہ مزکورہ بلاک میں کام کرنے والے مزدور جنہوں نے ایم جی نریگا، فورٹین ایف سی، بی اے ڈی پی، اوربی آر جی ایف اسکیموں کے تحت کام کیا ہے 2016سے اجرت سے محروم ہیں اور انکو محکمہ دھی سدھار کے ملازمین رقومات میسر نہ ہونے کا بہانہ کر کے پچلھے چار برسوں سے ٹال مٹول کر رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے اصلی کام کرنے والے مزدوران اور ٹھیکیدارن ابھی تک بھی رقومات کی واگزاری کی آس میں دن گزار رہے ہیں جبکہ مزکورہ مزدوران اور ٹھیکیداران کو نہ ہی انکی اجرت مل سکتی ہے اور نہ ہی ٹھیکیداروں کو انکی بلیں واگزار ہونے کا کوئی موقع باقی رہ گیا ہے ۔کیونکہ مزکورہ بلاک میں تعینات ملازمین نے زمینی سطح پر تعمیر کیے گیے کاموں کے نام پر چند دلالوں کے ساتھ ساز باز کر کے متذکرہ کاموں کی بلیں نکال کر ہڑپ کرلی ہیں اور مزکورہ بلاک میں اس طرز پر فرضی کاموں کے نام پر بھی سرکاری خزانے کو لاکھوں روپئے کا چونا لگایا گیا ہے جو زمینی حقائق پر مبنی نہی ہیں اس دوران انہوں نے سٹیٹ ویجلینس آرگنائزیشن، ضلعی انتظامیہ اور ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ بلاک میں تعمیراتی منصوبوں اور نکالے گیے رقومات کی باریک بینی سے جانچ کی جاے اور قصوار افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حقیقت میں کام کرنے والے مزدوران اور ٹھیکیداران کو اپنا حق واگزار کیا جاے ۔












Users Today : 63
Users Yesterday : 86