GNS ONLINE NEWS PORTAL

رمضان المبارک کی آمد آمد

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

رمضان المبارک کی آمد آمد۔


رمضان المبارک رحمت، رمضان المبارک برکت، رمضان المبارک مغفرت، رمضان المبارک جہنم سے نجات، رمضان المبارک جہنم کے دروازے بند، رمضان المبارک شیطان قید ،شکر کا نام رمضان، صبر کا نام رمضان، تراویح کا نام رمضان ، صحری کا نام رمضان، افطاری کا نام رمضان، دن کو بھوکے رہنے کا نام رمضان، پیاسے رہنے کا نام رمضان، زکواۃ کا نام رمضان ، ہزار مہینوں کے برابر ثواب کمانے کا نام رمضان المبارک، جہنم کی آگ سے نجات پانے کا نام رمضان المبارک،نفس کو قابو میں لانے کانام رمضان المبارک، آنکھوں کو قابو میں لانے کانام رمضان المبارک ، زبان کو قابو میں رکھنے کا نام رمضان المبارک ، ہاتھ وپاوں کے قابو میں رکھنے کا نام رمضان المبارک، قلوب کو قابو میں رکھنے کانام رمضان المبارک۔
یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے کہ ہم مسلمانوں کے گھروں میں مسلمان پیدا ہوے۔ پھر اللہ تعالی نے ہم پر احسان کیا کہ ہمیں سب سے بہترین اُمت آپ ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوبﷺ کے وسیلہ سے اور آقائے کریم ﷺ کے اصرار کے صدقے اس اُمت کو ہزار سال کی زندگی کی عبادت سے کہیں گناہ زیادہ ساٹھ یا ستر سالہ زندگی میں عبادت کے بدلے ثواب عطا فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی اُمت کی بخشش کے لیے بہت سے بہترین مواقع عطا فرماے۔ جن کی بنیاد توحید، نماز، روزہ، زکواۃ، حج پر ہے۔ امام غزالی رحمة الله عليه نے اپنی کتاب مکاشفت القلوب میں یہ حدیث نقل کی ہے۔ آپ ﷺ ایک مرتبہ منبر پر تشریف فرما ہوے اور فرمایا آمین آمین آمین۔ پھر فرمایا جبریل آے اور انہوں نے عرض کی یارسول اللہ! جس نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو پایا اور اس سے حسنِ سلوک نہ کیا اور مر گیا تو وہ جہنم میں گیا، اللہ اسے دور کرے،آپ آمین کہیں، تو میں نے آمین کہی،، پھر جبریل نے عرض کی یارسول اللہ! جس نے ماہ رمضان کو پایا اور گناہ بخشو اے بغیر مر گیا تو جہنم میں گیا، اللہ نے اسے دور کر دیا، آپ آمین کہیں، تو میں نے آمین کہی، پھر جب جبریل نے عرض کیا یا رسول اللہ جس شخص کے سامنے آپ کا زکر ہو اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا اور مر گیا تو وہ جہنم میں گیا۔ اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، کہیے آمین تو میں نے آمین کہی۔
آج ہمارے سامنے انشاللہ رمضان المبارک کا مبارک مہینہ تشریف لا رہا ہے۔ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ آج جو زندہ ہیں ان کی زندگی میں ایک بار پھر اپنے گناہ معاف کروانے کے لیے یہ موقع میسر ہوا ہے۔ کہ ہم رمضان شریف کے روزے رکھیں اور اپنے گناہ بخشوائیں اور جہنم سے نجات پائیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ اللہ نے اسے اپنی رحمتوں سے دور کر دیا ہے جس پر ہمارے رسول پاک ﷺ نے بھی آمین کہہ دی ہے۔ آج اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم اپنی زندگی کے ساتھ رمضان شریف کی برکتوں عظمتوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دل سے عہد کر لو کہ جان جاے تو جاے لیکن روزہ نہیں جاے۔ اللہ کی قسم روزہ سے جان نہیں جاتی ہے بلکہ روزہ سے مردہ جسم میں جان آجاتی ہے۔ بیماریاں شفاء ہو جاتیں ہیں۔
روزہ اللہ کے لیے خاص ہے اس کا بدلہ اللہ اپنے بندے کو عطا کرےگے۔ ایک ایسا مبارک مہینہ ہے جہاں ہر عبادت کا بدلہ ستر گناہ زیادہ ہو جاتا ہے۔ سبحان اللہ ایک روپیہ اللہ کہ راہ میں کسی مستحق کو دینے کے بدلےستر روپیہ کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔ رمضان شریف میں ایک رات ایسی بھی ہے جس رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ آپ ﷺ نے اس اُمت کی بخشش کے لیے بہت آنسوں بہار ہیں۔
صحابی رسول ﷺ شیر خدا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں مجھے سکون اس وقت آتا ہے کے شدت کی گرمی ہو لمبے لمبے دن ہوں اور میں روزہ سے ہوں۔ سبحان اس حدیث کو پڑھنے اور سننے سے میرے جسم کے بال کھڑا ہو جاتے ہیں۔ اور اس پر عمل پہرہ رہنے کا دل میں جوش پیدا ہوتا ہے۔ آج انشاللہ ہمارے نوجوانوں کی کثیر تعداد نمازی ہے انشاللہ اور انشاللہ آنے والے رمضان شریف کی عزت کرتے ہوے پورا مہینہ روزہ رکھیں گے۔ انشااللہ اللہ تعالیٰ آپ کے گناہ بھی بخش دے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی بیماریاں دور کر دے گا۔ اللہ تعالی آپ کے رزق میں برکتیں عطا کر دے گا انشاللہ۔ اللہ آپ کو دین دار و ایماندار بنا دے گا انشاللہ۔ رمضان المبارک سے قبل میں اپنے تمام احباب سے اگر کسی وجہ سے ان کی دل شکنی ہوئی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔ میری طرف سے آپ تمام کو رمضان شریف کی بہت بہت مبارک۔ شکریہ لیاقت علی چودھری۔ 9419170548

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 8 6 5 6
Users Today : 30
Users Yesterday : 63