GNS ONLINE NEWS PORTAL

تمام امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو:- اعجاز احمد

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

سرسید اجوکیشن مشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد نے اُمتِ مُسلمہ کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ایمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کریں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم رمضان المبارک کی جملہ برکتوں، رحمتوں، نعمتوں اور سعادتوں سے اپنے ظاہر و باطن کو مالا مال کرسکیں۔ رمضان المبارک اللہ کریم کا مہمان مہینہ ہے، امت مسلمہ سے صبر و استقامت، ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے، اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔

اعجاز احمد نے کہا کہ رمضان المبارک بھائی چارے کے فروغ اور اسلامی ثقافت کے پرچار کا مہینہ ہے، یہی ماہ مقدس ہے جو امت مسلمہ کو اتحاد، یکجہتی، صبر و ایثارکا درس دیتا ہے، معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو مشکلات سے نجات دلانے کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے، اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے، معاشرے سے غربت، افلاس، بھوک، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سعی کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 8 6 5 6
Users Today : 30
Users Yesterday : 63