GNS ONLINE NEWS PORTAL

پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم چیئر مین نے کی ضلع فارسٹ آفیسر سے ملاقات نیئے فارسٹ ایکٹ کو لیکر ہوا تبادلۂ خیال

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

پونچھ/ پیر پنجال عوامی ڈویلپمنٹ فورم چیئر مین محمد فورم محمد فرید ملک نے نئے فارسٹ ائکٹ کو لیکر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر پونچھ سے ملاقات کی دوران ملاقات ملک نے نئے قانون کے متعلق تفصیل سے جانکاری لی۔ملک نے ڈی ایف او پونچھ سے اپیل کی کہ نئے قانون کی مکمل جانکاری لوگوں تک پہنچنی چائے تاکہ عام لوگوں کو آس قانون کے متعلق جو شکوک وشبہات ہیں وہ دور ہوں


ملاقات کے بعد پریس کے نام جاری ایک پیغام میں ملک نے کہا کہ نیا فارسٹ ائکٹ اگر صحیح ڈھنگ سے لاگو کیا جائے تو یہ عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔انہوں نے نو منتخب پنچایت کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ صاف و شفاف طریقہ سے اس قانون کو لاگو کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور خیال رکھیں کہ آس قانون کا غلط استعمال نہ ہو اور نہ ہی ناجائز طریقہ سے کسی کو تنگ کیا جائے انہوں نے عوام سے بھئ اپیل کی کہ جنگلات ہمارا سرمایہ ہے اور اس سرمایہ کو محظوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


ملک نے گورنمنٹ سے اپیل کی کہ اس قانون کے تحت ہر ایک طبقہ کو برابری کا حق دیا جائے تاکہ ہر انسان اپنے اپکو محفوظ سمجھے انہوں نے آخر پر میڈیا والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو آئے دن فورم کی آواز ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ تک پہنچاتے رہتے ہیں

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 8 4
Users Today : 97
Users Yesterday : 222