وجاید چوہدری
بدہل// بدھل میں آج نوجوانوں، تاجروں و کسانوں نے مل کر آج مرکزی حکومت کی خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے سماجی کارکن فاروق انقلابی نے کہا کے مرکزی حکومت نے جو جموں کشمیر کے لئے اراضی قانون بنایا ہے وہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے یہ قانون ایک سازش کے تحت جموں کشمیر کی عوام کو غلام بنانے کے لئے بنایا گیا ہے جس کو یہاں کی عوام کبھی بھی قبول نہیں کرے گی۔ سماجی کارکن وقار لون نے کہا کے مرکزی حکومت جلد سے جلد یہ قانون واپس کرے نہیں تو بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔وقار لون نے کہا کے جموں کشمیر کی عوام پہلے سے ہی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور اس وقت ایسا قانون لانا یہاں کی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے والی بات ہے۔ وہیں سماجی کارکن گلزار قاضی نے بھی مرکزی حکومت کے خلاف بولتے ہوے کہا کے جموں کشمیر کی عوام اب کسی کی غلامی نہیں کرے گی اور وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کے وہ سیاست سے بالہ تر ہو کر اس قانون کے خلاف ایک جٹ ہو کر لڑائی لڑیں۔











Users Today : 67
Users Yesterday : 622