GNS ONLINE NEWS PORTAL

محکمہ آبپاشی کی لاپرواہی کی وجہ سے عوام پریشان سرپنچ فاروق انقلابی سمیت گاوں کی لوگوں نے نہر کی مرمت خود کی۔ تین مہینے سے نہر میں پانی نہیں تھا فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

وجاید چوہدری

بدہل// ضلع راجوری کے علاقہ بدھل میں آج اُس وقت محکمہ آبپاشی کی لاپرواہی سامنے آئی جب گاوں کیول بجی کی عوام نے اپنے سرپنچ فاروق انقلابی سمیت بدھل سے کیول نہر کی مرمت کا کام خود شروع کیا۔ فاروق انقلابی نے کہا کے پچھلے تین مہینے سے نہر سوکھی پڑی تھی اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کے لوگوں کو مویشیوں کے پینے کا پانی دو کلو میٹر کا صفر تہہ کر کے لانا پڑتا ہے جب کے کھیتی باڑی کیلئے بھئ پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کے عوام نے محکمہ آبپاشی کے تمام آفیسران کو نہر کے متعلق جانکاری دی لیکن آفیسران نے ایک مرتبہ بھی لوگوں کی شکایت کا ازالہ کرنے کی کوشش نہیں کی جس کا نتیجہ یہ ہے کے آج لوگ خود نہر کی مرمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے اگر نہر کی مرمت اور دیکھ بھال لوگ خود کرتے ہیں تو پھر محکمہ آبپاشی کو لاکھوں روپے بطور آبیانہ کیوں دیا جاتا ہے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے محکمہ آبپاشی کے ملازمین ہر سال چند ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے اس نہر کی مرمت کے نام پر ہڑپ کر لیتے ہیں لیکن نہر کی حالت جوں کی توں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا محکمہ آبپاشی نے گزشتہ پانچ سالوں میں جو پیسہ بدھل سے کیول نہر کی مرمت پر خرچ کیا ہے اسکی باقائدہ جانچ ہونی چاہئے۔ فاروق انقلابی نے مزید کہا کے عوام تب تک آبیانہ نہیں دے گی جب تک اس نہر کی مکمل مرمت نہیں کی جاتی۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 2 7 1
Users Today : 182
Users Yesterday : 622