GNS ONLINE NEWS PORTAL

بیک ٹو ویلیج پروگرام حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کا ذریعہ۔ میں اپنی غریب عوام کو بےوقوف نہیں بنانا چاہتا: فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

وجاید چوہدری

بدہل//پنچائت حلقہ کیول کے سرپنچ پنچوں و عوام نے آج مکمل طور پر بیک ٹو ویلیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کا بائکاٹ کرتے ہوے کہا کے اس سے قبل دو مرحلوں میں جو بیک ٹو ویلیج پروگرام منعقد کیا گیا تھا اس کے دوارن انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے مسائل کو آج تک حل نہیں کیا گیا۔سرپنچ فاروق انقلابی نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کے انتظامیہ اس قسم کے پروگرام منعقد کر کے حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔اور وہ اس کوشش کا حصہ بن کر اپنی غریب عوام کو بےوقوف نہیں بنانا چاہتے۔انہوں نے کہا کے جس پروگرام کا عوام کو فائدہ نہ ہو اس قسم کا پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کے اس سے نہ صرف عوام کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ سرکاری خزانے پر بھی بوجھ پڑتا ہے۔فاروق انقلابی نے کہا کے وہ اپنی غریب عوام کو بےوقوف نہیں بنانا چاہتے لہذہ عوام کی رائے سے اس پروگرام کا بائکاٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کے گزشتہ برس منعقد بیک ٹو ویلیج پروگرام میں جن کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی ان کاموں میں سے اگرایک بھی کام انتظامیہ کی جانب سے شروع کروایا ہوتا تو وہ ضرور اس پروگرام میں حصہ لیتے مگر انتظامیہ نے عوام کو بےوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا اس لیے کیول کی عوام بیک ٹو ولیج 3 میں حصہ نہیں لے گی انہوں عوام نے پوسٹر دکھا کر پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 1 8 7
Users Today : 98
Users Yesterday : 622