GNS ONLINE NEWS PORTAL

محکمہ دھی سدھار بلاک ٹھکرائ میں تعمیراتی کاموں کے رقومات میں خورد برد کا انکشاف۔ ضلعی انتظامیہ سے فوری تحقیقات کی مانگ(عوام)

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

سرینگر02اکتوبر//قومی ٹایمز۔ عاشق دیو

ضلع کشتواڑ میں محکمہ دھی سدھار بلاک ٹھکرائ کے پنچایت حلقہ کیشوان B میں تعمیراتی منصوبوں کی رقومات میں خورد برد کا انکشاف کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے نمایندے کو بتایا کہ پنچایت حلقہ کیشوانB میں سال 2019،20 کے دوران تعمیراتی کاموں کی رقومات ان افراد کے کھاتوں میں ڈالا گیا ہے جنہوں نے کام نہی کیا تھا جبکہ کام کرنے والے افراد کو رقومات سے محروم کردیا گیا ہے اور تعمیراتی کاموں کی رقومات کو نکالنے کیلئے مزکورہ پنچایت حلقہ میں تعنات جی آر ایس شاکر حسین اور پنچایت سیکریٹری نے مل کر چند فرضی وینڈر بناکر سرکاری خزا ے کو چونا لگایا ہے اس دوران انکشاف ہوا ہے کہ مزکورہ حلقہ پنچایت میں متزکرہ ملازمین نے ایک vdcولیج ڈیفنس کمیٹی کے ایک ممبر کو بھی فرضی وینڈر بناکر سرکاری خزانے کو چونا لگانے کا کام کیا ہے جبکہ مزکورہ پنچایت میں واڈ ممبران کو بھی فرضی وینڈر بناکر سرکاری خزانے کو لوٹا گیا ہے جبکہ کام کرنے والے افراد ابھی تک رقومات کی واگزاری کی امید لگاکر بھیٹے ہے جبکہ انکے رقومات جی آر ایس اور پنچایت سیکریٹری نے فرضی وینڈر قائم کرنے کے بعد سرکاری خزانے سے نکال کر ہڑپ کر لیے ہیں اس سلسلے میں مقامی لوگوں کو جب پتا چلا تو وہ برہم ہوگئے اور مزکورہ وینڈرس اور رقومات کی جانچ کا مطالبہ محکمہ دھی سدھار سے کرنے لگے جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق اس بارے میں انہوں نے پولیس تھانہ کشتواڑ میں بھی تحریری شکایت ڈالی ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کشتواڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسلہ پر فوری توجہ دی جائے اور عوام کو انصاف فراہم کیا جائے اور قصوروار افراد کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے ۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 1 8 7
Users Today : 98
Users Yesterday : 622