عاشق دیو
جموں : ٹریڈ یونین سٹیٹ جرنل سکریٹری شاہنواز اہنگر نے اقوام عالم کے تمام ممالک بشمول ہندوستان سے زوردار مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کے نام پر دنگا فساد بڑکانے والے افراد پر کڑی کاروائی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سخت سے سخت قانون بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں امن کی ضرورت ہے اور مفاد پرست، پھر کہ پرست عناصر دنیا کو گمراہ کرکے دنگا فساد پھیلانے کی جو ناپاک منصوبے انجام دے رہے ہیں ان پر پھانسی کی سزا سنائی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف اشتعال انگیز بیانات بازی پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہئے، بلا کسی رنگ و نسل کے کارروائی کی جانی بے حد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کو بھی اہم رول ادا کرنا چاہئے تاکہ کسی بھی طرح کے نسلی فسادات کو روکا جا سکے، مہنگائی اور پریشانی کے اس دور میں دنگا فساد بڑکانے والے اور پھوٹ ڈالنے والے انسانیت کے دوست نہیں ہوسکتے، اہنگر نے کہا کہ مذاہب کے نام پر اشتعال انگیزی کرنے والوں کو سزائے موت دی جانی چاہئے تاکہ کسی بھی مزہب کے جزبات کو ٹھیس نہ پہنچ سکے، انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے لئے ایک سخت قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے، اہنگر نے کہا کہ دنگے کی آڑ میں بے قصور نوجوانوں کو نشانہ بنانا انتہائی غیرانسانی حرکت ہے ۔ اہنگر نے کہا کہ تمام ممالک اس سلسلہ میں ایک روڈمیپ تیار کرے تاکہ دنیا میں امن وامان قائم ہوسکے











Users Today : 40
Users Yesterday : 63