GNS ONLINE NEWS PORTAL

خطہ چناب کے بلاک بونجواہ کے عوام کو مشکل حالات کو مد نظر رکھ کر بنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں (بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین)

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کشتواڑ 28اپریل/عاشق دیو
9018324348

خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ بلاک بونجواہ کی بلاک ڈیولپمنٹ چیر مین محترمہ مریمہ بیگم نے سرکارسے مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتی ہیں کہ بلاک بونجواہ جوکہ ایک بالائی بلاک ہے اور لوگوں کو راشن وغیرہ حاصل کرنے کیلئے عام حالات میں بھی کافی دشواریوں کا سامنا درپیش رہتا ہے تاہم اب دنیآ بھر میں پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ کو چاہے کہ وہ عوام کیلئے مفت راشن کی تقسیم کاری کا عمل یقینی بنائیں اور عوام کو اس مقدس مہنے اور وبائ بیماری کے پیش نظر پانی بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ ہر وقت فراہم رکھیں تاکہ عوام کو بازاروں کا سفر نہ کرنا پڑے اور عوام کا جان ومال محفوظ رہ سکے اس دوران انہوں نے مرکزی اور گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فوری طور پر ملک کی دیگر ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں کی گھر واپسی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اور دیگر ریاستوں میں درماندہ طلبا اور تاجر پیشہ افراد جو کہ ہماچل وکئ دیگر شہروں میں قسم پرسی کے دن گزار رہے ہیں کو فوری طورپر گھروں میں پہنچانے کا عمل قایم کیا جاے خاصکر بلاک بونجواہ سے تعلق رکھنے والے طلباء اور تاجر پیشہ افراد جوکہ دیگر شہروں میں درماندہ ہوچکے ہیں کو فوری طور پر اپنے گھروں میں پہنچانے کا کام شروع کیا جاے تاہم وہ بھی اپنے اہل وعیال کے ساتھ رہ کر ان مشکل حالات کا مقابلہ کر سکیں گے اسکے علاوہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ بلاک بونجواہ کو ماہ مقدس کے مہینے میں بنا کٹوتی کے بجلی سپلائی بحال کردی جائے تاکہ عوام کو راحت مل سکے

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 8 6 6 6
Users Today : 40
Users Yesterday : 63