GNS ONLINE NEWS PORTAL

گاؤں والوں کے نام پیغام

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


دنیا میں کروانا لاعلاج بیماری کے تباہ کن حالات کو دیکھتے ہوے۔ شہروں میں مکمل پابندی کے احکامات انتطامیہ کی طرف سے صادر کیے گئے ہیں۔ جس پر غفلت برتنے والے پر قانون نافذ کرنے والا ادارہ پابند کر رہا ہے۔ لیکن گاوں میں ایسا سوچا جا رہا ہےکہ صرف شہر میں ہی یہ بیماری ہے بازار نہ جانا ہی اس بیماری کا علاج ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ بیماری کسی بھی انسان میں ہو سکتی ہے چاے وہ گاوں میں ہو یا شہر میں۔ بہت جلد یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ اس بیماری میں کون مبتلا ہے وقت درکار ہوتا ہے۔ جیسے دیکھا جا رہا ہے کہ گاوں میں معمول کے مطابق لوگ روزانہ کا کام کر رہے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ تین سے زیادہ لوگوں کا جمع ہونا قانونی جرم مانا جاتا ہے۔ ہمیں شادیاں، ختمات شریف کی محفلیں، کسی کے گھر اجتماع کرنا یا جو گھروں میں مزدور یا مستریوں سے کام جاری ہے خدا کے لیے بند کرو۔ تمہیں گاوں میں کوئی پوچھنے یا دیکھنے والا نہیں ہے تو آپ مزاق سمجھ رہے ہیں۔ صرف ایک آدمی آج لاکھوں لوگوں کہ جان کا قاتل بن گیا ہے۔ دنیا کی تمام طاقتوں کو بے بس کر دیا ہے۔ ایسے عمل سے لوگوں کی موت کا سازوسامان تیار نہ کریں۔ ایک ضروری بات جو لوگ بیرون ریاست یا بیرون ممالک ہمارے گاوں میں آ رہے ہیں۔ یہ لوگ انتظامیہ سے چھپنے یا ٹیسٹ کروانے سے چھپنے کا منصوبہ بنا کر غائب ہو رہے ہیں۔ یہ محسوس کرتے ہوے کہ ہم ٹھیک ہیں آپ اپنے گھر والوں کو ایک بڑی مصیبت میں ڈالنے کی پہل کر رہے ہیں۔ آپ کے لیے ایک معمولی کام ہے کہ آپ انتظامیہ سے رابطہ کریں اپنے آپ کو صرف پندرہ دن کے لیے علحیدہ رکھیں۔ پندرھ دن کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ اس لیے گاوں میں تمام اجتماعی کاموں پر عوامی کرفیو کی زریعۓ عمل کیا جاے۔ انتظامیہ جس جوش کےساتھ کام کر رہی ہے آپ اپنے گھروں میں بیٹھیں اس میں ہی ان کی حوصلہ افزائی ہے اور ان کو مزید مشکلات میں نہ ڈالیں۔ شکریہ لیاقت چودھری گاوں دھنور۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 5 6
Users Today : 69
Users Yesterday : 222