GNS ONLINE NEWS PORTAL

سماج کرونا مخالف تحریک میں انتظامیہ کے پیش پیش رہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


آج جس بیماری کے مخالف اس وقت تمام ممالک، تمام مکتب فکر۔،حکومت و انتظامیہ کی تمام طاقتیں مضبوطی سے عوامی بچاو کے لیے نظر آ رہے ہیں۔ ہمارا ملک بھی اس لاعلاج بیماری کے خلاف بغیر رنگ و نسل، مزہب و ملت، سیاست وتنظیم سے اوپر اوٹھ کرمکمل طریقہ سےیکجا نظر آ رہاہے۔ وہی دوسری طرف ہماری تمام ایمرجینسی سروسز کے محکمہ جات کے رفقا کار اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس بیماری سے لوگوں کو بچانے و دور رکھنے کے لیے اور ان کی ضروریات زندگی کو مہیا کروانے کے لیے دن رات ایک کیے جا رہے ہیں۔
ان سب کی کاوشیں تبھی کامیاب ثابت ہوں گی جب عوام ان کےساتھ بھرپور تعاون میں ان کے حکم کومانتے ہوے اسےعملی جامعہ پہناے گی۔ انتظامیہ کا اس وقت سب سے بڑا حکم اپنے گھروں میں ہی ٹھہر جائیں۔ اس بیماری کا سب سے بڑا اعلاج اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بیماری سے دور رکھنے کے لیے یہ حکم ماننا سب سے بڑا اعلان ہے۔ اس لیے اس حکم کو ماننے کے لیے کسی کو بغیر مالی یا جانی آخراجات کہ عمل پہرہ رہنا ہے۔ آ پ کا یہ عمل گھر بیٹھے بیٹھے لوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے بہت ہی پاک ہو گا۔ کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے ” ایسی جان لیوا وبا اگر کہیں پھیل جاتی ہے تو اس علاقہ کا رخ نہ کیا جاے اور جس جگہ پھیلی ہے اس جگہ سے ہجرت بھی نہ کریں۔ تو آپ کا اس حدیث شریف پر عمل بھی ہو گا۔ جس کا اس لاعلاج بیماری میں عوام کا بچاو بھی ہو گا۔
آپ اپنے گھر پر بھی بیٹھے رہیں اور انتظامیہ کے ساتھ شامل حال بھی رہیں۔ یہاں پر آپ کو اپنے علاقہ میں کچھ زمہ داریاں بھی نبھانی ہیں۔ اس میں اگر آپ کے گاوں یا محلہ میں پانی کی سپلائی دینے والی پائپ ٹوٹ جاے یا کوئی خرابی جس سے پانی کی سپلائی متاثر ہو اس بحال کرنے کے رزاقارانہ طور پر نوجوان نظر بناے رکھیں۔ کیوں کہ آج ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے گھروں میں ہیں اور ہر گاوں و محلہ میں تکنیکی و غیر تکنیکی لوگ موجود ہیں۔ ایسے ہی اگر بجلی کی پریشانی کہیں سامنے آے تو اس کو بھی بحال کرنے کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں۔ کیوں کہ کسی بھی قدرتی ڈیزاسٹر کے دوران ہر شہری کا فرض بھی یہی بنتا ہے۔ کروانا کے علاوہ آپ کے گاوں یا علاقہ میں مبتلا کسی دوسری بیماری یا حادثہ کے دوران ان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی تعاون پیش کریں جس سے آپ انتظامیہ کا تعاون بھی کر رے ہیں اور اپنا فرض بھی نبھا رے ہیں۔ دوسرا گاوں ہو یا شہر اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں جس کے لیے سرکار بار بار یہ حکم اور علان کر رہی ہے کہ زیادہ میل جول سے وائرس کے پھیلنے کے امکان ممکن ہو جاتے ہیں۔ علاقہ میں سیول سوسائٹی ہر طرف اگر ایسے کاموں کی طرف متوجہ رہی گی تو انتظامیہ کا آدھا بھوج ہلکا ہو جاے گا۔ جس کی ہر شہری کی زمہ داری بنتی ہے۔
تحریر لیاقت علی چودھری وارڈن سیول ڈیفنس۔ 9419170548

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 5 6
Users Today : 69
Users Yesterday : 222