GNS ONLINE NEWS PORTAL

ضلع کشتواڑ کے تحصیل بونجواہ میں سڑک کی خستہ حالت سے عوام کو آمد رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ۔ ۔سرکارسے فوری توجہ کی مانگ ۔عوام

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

( عاشق دیو )

کشتوا ڑ

وادی چناب کے ضلع کشتواڑ میں تحصیل بونجواہ سرکار کی نظروں سے مکمل طور پر اوجھل دور جدید میں بھی لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور تفصیلات کےمطابق تحصیل بونجواہ کو ضلعی ہیڈ کوارٹر سے ملانے کیلئے دوندھی بونجواہ سڑک تعمیر کرنے کا کام 1975ءمیں شروع کیا گیا تھا تاہم دہاییاں گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک تقریباً تیس یا چالیس کلو میٹر سڑک کو قابل آمد رفت نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے عوام کو عبور ومرور میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں مقامی لوگوں نے نمائندے کوبتایا مزکورہ تحصیل کو ضلعی ہیڈ کوارٹر سے ملانے کیلئے سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ دہاییاں گزر جانے کے بعدبھی مزکورہ تحصیل کے لوگوں کے خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے۔ جسکی بدولت ضلعی ہیڈ کوارٹر تک رسائی حاصل کرنے کیلئے مرد وزن، بزرگوں اور زیر تعلیم طلباء و طالبات کو سخت دشواریوں کا سامنا در پیش ہے اور عوام کو مزکورہ سڑک سے گزرنے میں ہر وقت حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ مزکورہ تحصیل ایک بالائی علاقوں کا حامل ہے اور مزکورہ تحصیل میں دشوار گزار راستے ہیں جن کو عبور کرنا عوام کیلئے بڑی مشقت کا کام ہے انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ریاست کے گورنر سے اب آخری بار گزارش کرتے ہیں کہ تحصیل بونجواہ کی سڑک کا کام مکمل کرانے میں فوری توجہ مبذول کرائی جاے اور مزکورہ سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر قابل آمد رفت بنایا جائے بصورت دیگر اب انکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ ضلعی ہیڈ کوارٹر جاکر غیر معینہ عرصہ کیلئے احتجاج شروع کریں گے انہوںنے مزید بتایا کہ مزکورہ تحصیل میں کئ سیاست دانوں نے آج تک عوام کو سبز باغ دکھائے تاہم مزکورہ علاقہ کے لوگوں سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد آج تک ایک سڑک مکمل نہیں ہو سکی ۔جسکی وجہ سے عوام اب سیاست دانوں پر بھی اعتماد نہیں کرتے ہے ۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 9 2 9 9
Users Today : 39
Users Yesterday : 146