GNS ONLINE NEWS PORTAL

شیلا دکشت کے اچانک انتقال سے ملک میں غم کی لہر نیشنل عوامی یوناٹینڈ پارٹی نایب صدر عیجاز نایک نے بھی کیا دکھ کا اظہار

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

عاشق دیو

نیشنل عوامی یوناٹینڈ پارٹی کے ریاستی نایب صدر عیجاز نایک نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور انہیں سماج کے تئیں وقف ایک شاندار شخصیت قرار دیا۔ محترمہ دکشت کا آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں ہارٹ اٹیک ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 81 برس تھی۔ مسٹر کووند نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ دکشت کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ وہ دہلی کی سابق وزیر اعلی او رسینئر سیاسی رہنما تھیں۔ ان کے دور حکومت میں قومی دارالحکومت میں شاندار تبدیلیاں آئیں جس کے لئے انہیں یاد رکھا جائے گا۔ صدر نے محترمہ دکشت کسے رشتہ داروں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
محترمہ دکشت گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہی تھیں۔ آج صبح انہیں گھر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن دوپہر کو پونے چار بجے انہیں پھر سے دل کا دورہ پڑا جس سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اچانک ان کے انتقال کی خبر ملنے پر راجدھانی میں لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ صدر رامناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ وہ پندرہ برس تک دہلی کی وزیراعلی رہیں لیکن 2013میں وہ موجودہ وزیراعلی اروند کیجریوال سے نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے الیکشن ہار گئی تھیں۔ انہوں نے آٹھویں لوک سبھا میں اترپردیش کی قنوج سیٹ کی نمائندگی کی تھی۔ اس بار کے لوک س بھا انتخابات میں وہ شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کی امیدوار تھیں لیکن جیت نہیں سکی تھیں۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 8 6 2 4
Users Today : 61
Users Yesterday : 86