جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
بدھل مئ12 :-چھپرولہ، پھگولی، سیاری اور کیول کے باشندگان کی ایک اہم میٹنگ آج سابق سرپنچ فاروق انقلابی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ٹرون تا پھگولی سڑک کے دیرینہ مسئلہ کو زور و شور سے اُٹھایا گیا۔
میٹنگ میں مقامی لوگوں نے کہا کہ پھلنی تا نرلو سڑک منصوبہ سن 2004 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا ارتھ ورک پھگولی تک مکمل بھی کیا گیا، لیکن دو دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج تک سڑک مکمل نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شرکاء نے حکومت اور متعلقہ محکمہ کی بے توجہی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ مطالبات اور اپیلیں کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی عدم تکمیل سے علاقے کی آمد و رفت، تعلیم، صحت اور ترقی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ عوام نے برسوں صبر کیا لیکن حکام نے ان کے جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس کی تکمیل کو یقینی بنانا چاہیے۔
میٹنگ میں متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ 14 مئی کو “راجوری چلو” مارچ نکالا جائے گا جو ٹرون سے ڈپٹی کمشنر آفس راجوری تک جائے گا، تاکہ سڑک کی تکمیل کے مطالبہ کو مؤثر انداز میں حکومت تک پہنچایا جا سکے۔ عوام نے خبردار کیا کہ اگر اس بار بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔







Users Today : 187
Users Yesterday : 314
Users Last 7 days : 2403
Users Last 30 days : 4415
Users This Month : 1052
Users This Year : 4415
Total Users : 4416
Views Today : 301
Views Yesterday : 524
Views Last 7 days : 3823
Views Last 30 days : 7618
Views This Month : 1719
Views This Year : 7618
Total views : 7619
Who's Online : 4