GNS ONLINE NEWS PORTAL

“راجوری چلو” کا اعلان، ترن تا پھگولی سڑک کی تکمیل کا مطالبہ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

بدھل مئ12  :-چھپرولہ، پھگولی، سیاری اور کیول کے باشندگان کی ایک اہم میٹنگ آج سابق سرپنچ فاروق انقلابی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ٹرون تا پھگولی سڑک کے دیرینہ مسئلہ کو زور و شور سے اُٹھایا گیا۔

میٹنگ میں مقامی لوگوں نے کہا کہ پھلنی تا نرلو سڑک منصوبہ سن 2004 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا ارتھ ورک پھگولی تک مکمل بھی کیا گیا، لیکن دو دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج تک سڑک مکمل نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شرکاء نے حکومت اور متعلقہ محکمہ کی بے توجہی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ مطالبات اور اپیلیں کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی عدم تکمیل سے علاقے کی آمد و رفت، تعلیم، صحت اور ترقی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ عوام نے برسوں صبر کیا لیکن حکام نے ان کے جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس کی تکمیل کو یقینی بنانا چاہیے۔

میٹنگ میں متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ 14 مئی کو “راجوری چلو” مارچ نکالا جائے گا جو ٹرون سے ڈپٹی کمشنر آفس راجوری تک جائے گا، تاکہ سڑک کی تکمیل کے مطالبہ کو مؤثر انداز میں حکومت تک پہنچایا جا سکے۔ عوام نے خبردار کیا کہ اگر اس بار بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 1 7 1 8 1
Users Today : 192
Users Yesterday : 261