GNS ONLINE NEWS PORTAL

سیلاب متاثرین آج بھی معاوضے کے منتظر، حکومت فوری اقدامات کرے: فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

,جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

بدھل مارچ ۱۳۔۔سینئر پی ڈی پی لیڈر محمد فاروق انقلابی نے جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ حکومت ہند کی جانب سے قدرتی آفات سے متاثرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اضافی مالی امداد منظور کی جا چکی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات سے متاثر ہونے والے جموں و کشمیر کے ہزاروں خاندان آج بھی مناسب معاوضے اور بازآبادکاری کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر کے لیے 330.34 کروڑ روپے کی منظوری کے باوجود متاثرہ لوگوں تک امداد بروقت نہیں پہنچ سکی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت اب تک متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، حالانکہ سیلاب سے لوگوں کے مکانات، فصلیں اور روزگار بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو فوری طور پر تیز کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرکاری امداد بلا تاخیر حقیقی متاثرین تک پہنچے تاکہ لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 0 9 3 3 8
Users Today : 33
Users Yesterday : 144