GNS ONLINE NEWS PORTAL

نشہ کے مضمرات اور نقصانات

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

 


مجھے بہت افسوس ہوتاہے جب میں یہ پڑھتاہوں کہ ہماری ریاست کشمیرمیں نوجوان نسل نشہ کی وجہ سے اپنی قیمتی جانے ضائع کررہی ہے، اورآئے دن اخبارات میں بھی اس طرح کی خبریں نشرہوتی رہتی ہیں، چنددن پہلے ضلع پونچھ میں بھی بہت سے نوجوان نشے کی وجہ سے اپنی قیمتی جانوں کوضائع کرچکے ہیں،
نشہ ہماری ریاست جموں وکشمیر میں پائی جانے والی برائیوں میں سے ایک بڑی برائی ہے.ہماری ریاست میں منشیات کا استعمال جس تیزی سے بڑھ رہا ہے، ڈر ہے کہ نوجوان نسل اس سے ختم نہ ہو جائے، منشیات کے استعمال کی بنیادی وجہ دین سے دوری اور اس کے نقصانات سے بے خبری ہے، بیروزگاری بھی اس کی وجہ بن رہی ہے. مختلف اقسام کے نشے مختلف شکلوں میں ان نوجوانوں کو بآسانی مل جاتے ہیں. معاشرے میں بعض لوگ دولت کی خاطر نشے کو بیچتے ہیں، وہ راتوں رات دولت کمانے کی غرض سے دوسروں کی زندگیاں برباد کر دیتے ہیں اور نشے کی وجہ سے ہنستا بستا گھر تباہ ہو جاتاہے. جب بچے یا نوجوان کو گھر میں بھرپور توجہ اور پیار نہیں ملتا تو وہ گھر سے باہر انہی چیزوں کی تلاش میں نکل جاتے ہیں. اورغلط صحبت میں پڑ کر بری عادتوں کا شکار ہو جاتے ہیں، جب تک ہم منشیات کے استعمال کے اسباب کا خاتمہ نہیں کر دیتے اس وقت تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکتا، عوام اور حکومت کو مل کر اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، میرایہی فکری پیغام ہے کہ جہاں بھی نشے بازلوگ ملیں اہل قانون کو فورااطلاع دیں، اورایسے لوگوں سے اپنے بچوں کودوررہنے کی ترغیب دیں،
مدارس اوراسکولوں میں نشے کے نقصانات سے بچوں کو آگاہ کیاجائے،
راقم عبدالرؤف قاسمی، کشمیرپونچھ،
منتظم، الفکرالاسلامی فاؤنڈیش،
واٹس ایپ سروس،
+918082160614
ای میل،
Abdulraoofqasmi
111@gmial.Com

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 9 3 0 6
Users Today : 46
Users Yesterday : 146