GNS ONLINE NEWS PORTAL

فاروق انقلابی نے مہور گلاب گڑھ میں بارش کے نقصانات کے لیے معاوضہ اور کسانوں کے کے سی سی کے قرض معافی کا مطالبہ کیا

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

مہور اگست ۰۷: پی ڈی پی کے سینئر لیڈر محمد فاروق انقلابی نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ضلع ریاسی میں مہور سب ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے معاوضہ جاری کرے اور جن کسانوں نے کے۔سی۔سی قرض لیا ہے ان کا قرض فوری طور معاف کیا جاٸے۔
فاروق انقلابی نے کہا کہ سب ڈویزن مہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ مزید یہ کہ مہور، گلاب گڑھ، چسانہ، طولی بنہ، سنگلی کوٹ ممنکوٹ، کنڈردھان، بدر، لار اور سنگڑی کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع بھ ملی ہے۔ سیلاب سے کھیتوں کی زمینیں ڈوب گئی ہیں، اور کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے،” انہوں نے حکومت سے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور دراز اور پہاڑی علاقے کے لوگ شدید بارش کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے خاندانوں کو نئے مکانات کی تعمیر کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا۔ “حکومت کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرے جو انھیں کھو چکے ہیں۔ فصلوں کے نقصان کا معاوضہ کسانوں کو دیا جائے۔ چونکہ ندیاں اور نالے تیز ہیں سیلاب کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں ضائع ہو گئی ہیں،‘‘ انہوں نے کسانوں کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے کسان اس وقت اپنی تباہ ہوتی فصلوں کو دیکھ کر بہت پریشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ویشیش پال مہاجن کو فوری طور پر عہدیداروں کی میٹنگ طلب کرنی چاہئے تاکہ ریاسی ضلع کے مہور سب ڈویژن میں راحت اور بازآبادکاری کے پروگراموں کو تیز کیا جاسکے۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 1 4
Users Today : 56
Users Yesterday : 274