جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
حکومت اور سیکورٹی اداروں سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی تاکید؛لواھقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار
سرینگر اکتوبر ۲۳/وادی کشمیر کے گگن گیر سونہ مرگ علاقہ میں میں پیش آئے دلخراش واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان عالم دین مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ نہتے لوگوں کا خون بہانہ بہادری نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے اور ایسے حربوں کو آزمانے سے عوام کے حوصلہ پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوجاتے ہیں۔
قم المقدس ایران سے جاری ایک بیان میں عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری دینی مبلغ اور محقق مولانا وسیم رضا کشمیری نے گگن گیر سونہ مرگ علاقہ جہاں ایک مقامی ڈاکٹر سمیت سات غیر ریاستی مزدوروں کو بہیمانہ طور پر ہلاک کیا گیا ہے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملہ میں ملوث مجرموں اور ان کے آقاوں کو اسلام اور انسانیت کا کھلا دشمن قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک لمبے عرصہ سے جموں و کشمیر کے عوام نے کافی جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے۔ میں حکومت اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔
نوجوان عالم دین نے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور زخمی شدگان کی جلد شفایابی کے لیے دعا کی۔



Users Today : 122
Users Yesterday : 140
Users Last 7 days : 474
Users Last 30 days : 474
Users This Month : 474
Users This Year : 474
Total Users : 475
Views Today : 161
Views Yesterday : 201
Views Last 7 days : 660
Views Last 30 days : 660
Views This Month : 660
Views This Year : 660
Total views : 661
Who's Online : 1