GNS ONLINE NEWS PORTAL

گگن گیر سونہ مرگ میں نہتے عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت اور  غیرانسانی فعل:مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

حکومت اور سیکورٹی اداروں سے ٹھوس  اقدامات اٹھانے کی تاکید؛لواھقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار

سرینگر اکتوبر ۲۳/وادی کشمیر کے  گگن گیر سونہ مرگ علاقہ میں میں پیش آئے دلخراش واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان عالم دین مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ نہتے لوگوں کا خون بہانہ بہادری نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے اور ایسے حربوں کو آزمانے سے عوام کے حوصلہ پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوجاتے ہیں۔

قم المقدس ایران سے جاری ایک بیان میں عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی(ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری دینی مبلغ اور محقق مولانا وسیم رضا کشمیری نے گگن گیر سونہ مرگ علاقہ جہاں ایک مقامی ڈاکٹر سمیت سات غیر ریاستی مزدوروں کو بہیمانہ طور پر ہلاک کیا گیا ہے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملہ میں ملوث مجرموں اور ان کے آقاوں  کو اسلام اور انسانیت کا کھلا دشمن قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک لمبے عرصہ سے جموں و کشمیر کے عوام نے کافی جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے۔ میں حکومت اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

نوجوان عالم دین نے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور زخمی شدگان کی جلد شفایابی کے لیے دعا کی۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 2 8 1 2 5
Users Today : 14
Users Yesterday : 38