GNS ONLINE NEWS PORTAL

گورنر انتظامیہ بڑھتے سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات اُٹھائے۔محمد شریف نیاز

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

بھلیس: 01جولائی:
سابقہ وزیر و سینئر کانگریس لیڈر محمد شریف نیاز نے چناب ویلی میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے ان حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات اُاٹھانے کی پر زور دار مانگ کی ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں محمد شریف نیاز نے آج ضلع کشتواڑ کے کیشوان کے علاقے میں روڈ پر ہوئے ایک درد ناک سڑک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 34 افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی آپ نے اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو کم از کم دس دس لاکھ روپے کی ایکسگریشیا ریلیف اور زخمیوں کو اعلاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی۔نیاز نے کہا کہ خط چناب میں دن بہ دن بڑھتے سڑک حادثات ایک تشویش کا معاملہ بن گیا ہے جن پر قابو پانے کیلئے گورنر کی انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے چائیں اور ساتھ ہی ان حادثات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آپ نے سڑکوں کی خستہ حالت میں سدھار لانے اور اورلوڈنگ کو روکنے و ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی مانگ کی ہے۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 9 2 9 9
Users Today : 39
Users Yesterday : 146