ڈپٹی کمشنر نے تو صرف اعلان کرنا ہے. یہاں کرنا میں نے ہے. بی ڈی او کوٹرنکہ
سجاد اقبال
کوٹرنکہ // سب ضلع کوٹرنکہ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور بہت زیادہ بدبو سے شہریوں کا جینا حرام ہوگیا ہے لینک روڑ،بڈھال روڑ، منصف کورٹ کے چند فٹ کی دوری پر گندگی کے ڈھیر سے عوام پریشان ہے جامع مسجد کے سامنے نالی بند ہے بلاک دفتر کے ارد گرد ہر گندگی ہی گندگی سے رہائیشی شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ گندگی ، سیورج کا پانی اور کچرا، مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔لوگ ملیریا، گئسٹرو اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
اس ضمن میں دلشاد احمر کا کینا ہےجب بی ڈی او کوٹرنکہ سمیت سوری سے کئی بار بات کی مگر انہوں نے کہا آپ ضلع ترقیاتی کمیشنر سے بات کریں کہ کسی ہیڈ سے پیسہ دیں تاکہ یہاں صفائی کروائی جا سکے ڈی سی کے عوامی دربار پہ ۲۸۰۰۰ اٹھائیس ہزار خرچا ہوا تھا جو ابھی تک وصول نہیں ہوا صفائی کہاں سے کرواؤں۔
واضح رہے کہ کوٹرنکہ کےرہاشیوں اور علماء اسلامیہ نے صفائی نہ ہونے پر پہلے بھی کافی مرتبہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ اور بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر کوٹرنکہ کو بھی گذارش کی لیکن کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی اور نہ صفائی کی مہم پر کوئی کام ہوا۔
تاہم کوٹرنکہ کے رہائیشیوں اور سیاسی و سماجی تنظیم کے رہنماؤں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری خزانہ سے سواچھتا کے نام پر جو رقم نکلی ہے اس کی انکوائری کی جائے اور انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کا نوٹس لیں اور کوٹرنکہ شہر میں صفائی کروائیں، اگر جلد از جلد صفائی نہ کروائی تو شدید احتجاج کریں گے جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔











Users Today : 12
Users Yesterday : 63