GNS ONLINE NEWS PORTAL

پونچھ میں لاک ڈاون کا اثر نمایاں غیر سرکاری تنظیم سر سید ایجوکیشن مشن کا لوگوں سے تعاون کی اپیل

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کرونا وائرس کے چلتے جہاں پوری دنیا میں سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہیں ہندوستان میں بھی وزیرِ اعظم مودی کی کال کا نمایاں اثر دیکھنے کو مل رہا ہے
ادھر جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی لاک ڈاؤن کا اثر نمایاں دکھائی دے رہا ہے یہاں پر ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور لوگوں کو اس بارے مکمل جانکاری احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں
اس ضمن میں سرسید ایجوکیشن مشن کے سیکرٹری اعجاز صدیقی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہے اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ اس وبائی مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے
اور اس کے علاوہ سرسید ایجوکیشن مشن نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ جہاں کہیں بھی ہماری ضرورت پڑی ہم آپ کے لئے ہمہ تن حاضر ہیں
دوسری جان ضلع انتظامیہ نے بھی سخت قدم اٹھائے ہیں اور لاک ڈاوں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے یہاں تک کہ ضلع ہسپتال پونچھ میں بھی لوگوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر رہی ہے

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 5 2
Users Today : 65
Users Yesterday : 222