کشمیر : میرواعظ کو این آئی اے میں طلب کئے جانے پر محبوبہ مفتی چراغ پا ، کہہ دی یہ بڑی بات
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے میرواعظ مولوی عمر فاروق کی این آئی اے کے نئی دہلی میں واقع مرکزی دفتر میں طلبی پر کہا ہے کہ میر واعظ کوئی عام علیحدگی پسند لیڈر نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کےبڑے مذہبی لیڈر ہیں۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے نئی دہلی میں واقع مرکزی دفتر میں طلبی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر واعظ کوئی عام علیحدگی پسند لیڈر نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کے بڑے مذہبی لیڈر ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ میرواعظ کی طلبی کشمیریوں کی مذہبی شناخت پر مسلسل حملوں کی ایک کڑی ہے۔
واضح رہے کہ این آئی اے نے میرواعظ عمر فاروق اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے سید نسیم گیلانی کو پوچھ گچھ کے لئے این آئی اے ہیدکوارٹرس نئی دہلی طلب کرلیا ہے۔ انہیں 11 مارچ یعنی پیر کے روز نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈکوارٹرس میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

جموں و کشمیر : میرواعظ کو این آئی اے میں طلب کئے جانے سے محبوبہ مفتی چراغ پا ، کہہ دی یہ بڑی بات
این آئی اے نے گزشتہ ماہ (فروری ) کی 26 تاریخ کو کئی علیحدگی پسند لیڈران بشمول میرواعظ عمر فاروق، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ، تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ ،حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے سید نسیم گیلانی، مسرت عالم بٹ اور سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔
یہ چھاپہ مار کاروائیاں این آئی اے کے مطابق پہلے سے درج ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی تھیں۔ مذکورہ کیس میں اب تک تقریبا ایک درجن کشمیری علیحدگی پسند لیڈروں اور تاجروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ یہ سبھی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں ۔







Users Today : 243
Users Yesterday : 301
Users Last 7 days : 2311
Users Last 30 days : 5394
Users This Month : 2031
Users This Year : 5394
Total Users : 5395
Views Today : 347
Views Yesterday : 482
Views Last 7 days : 3673
Views Last 30 days : 9109
Views This Month : 3210
Views This Year : 9109
Total views : 9110
Who's Online : 0