GNS ONLINE NEWS PORTAL

میرواعظ کو این آئی اے میں طلب کئے جانے پر محبوبہ مفتی چراغ پا ، کہہ دی یہ بڑی بات

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

 کشمیر : میرواعظ کو این آئی اے میں طلب کئے جانے پر محبوبہ مفتی چراغ پا ، کہہ دی یہ بڑی بات

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے میرواعظ مولوی عمر فاروق کی این آئی اے کے نئی دہلی میں واقع مرکزی دفتر میں طلبی پر کہا ہے کہ میر واعظ کوئی عام علیحدگی پسند لیڈر نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کےبڑے مذہبی لیڈر ہیں۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے نئی دہلی میں واقع مرکزی دفتر میں طلبی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر واعظ کوئی عام علیحدگی پسند لیڈر نہیں بلکہ کشمیری مسلمانوں کے بڑے مذہبی لیڈر ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ میرواعظ کی طلبی کشمیریوں کی مذہبی شناخت پر مسلسل حملوں کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے میرواعظ عمر فاروق اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے سید نسیم گیلانی کو پوچھ گچھ کے لئے این آئی اے ہیدکوارٹرس نئی دہلی طلب کرلیا ہے۔ انہیں 11 مارچ یعنی پیر کے روز نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈکوارٹرس میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

جموں و کشمیر : میرواعظ کو این آئی اے میں طلب کئے جانے پر محبوبہ مفتی چراغ پا ، کہہ دی یہ بڑی بات

جموں و کشمیر : میرواعظ کو این آئی اے میں طلب کئے جانے سے محبوبہ مفتی چراغ پا ، کہہ دی یہ بڑی بات

این آئی اے نے گزشتہ ماہ (فروری ) کی 26 تاریخ کو کئی علیحدگی پسند لیڈران بشمول میرواعظ عمر فاروق، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ، تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ ،حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے سید نسیم گیلانی، مسرت عالم بٹ اور سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔

یہ چھاپہ مار کاروائیاں این آئی اے کے مطابق پہلے سے درج ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی تھیں۔ مذکورہ کیس میں اب تک تقریبا ایک درجن کشمیری علیحدگی پسند لیڈروں اور تاجروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ یہ سبھی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 6 6 5
Users Today : 200
Users Yesterday : 269