GNS ONLINE NEWS PORTAL

مغل روڈ حادثے پر غم زدہ کنبوں کے ساتھ الجمعیۃ کے گہرے رنج و غم کا اظہار –

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

عادل ہمدانی (جی-این-ایس)

پونچھ

*مغل روڈ ہائی وے پر پیش آئے دل دوز سڑک حادثے پر ہر چہار جانب کی فضا سوگوار ہے، ریاست کا ہر* *شخص غم زدہ ہے اور مسافرین کی حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے**ان خیالات کا اظہار *جمعیۃ کے آل انڈیا جنرل سکریٹری مولانا شہزاد انوری نے جمعیۃ دفتر سے جاری میڈیائی نمائندوں کے نام پریس ریلیز میں کیا، انھوں نے کہا کہ جمعیۃ اس دل شکن حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور تمام زخمی شدہ افراد کی جلد صحت یابی کی متمنی اور دعا گو ہے۔ مولانا انوری نے کہا کہ موجودہ حادثے کے لیے جو بھی ذمہ دار ہے عنداللہ اور عند الناس بھی جواب دہ ہے، انھوں نے کہا کہ تعمیری سست روی اور راستوں کے کچے پن، ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے کئی خاندانوں کے چشم و چراغ اپنے پیاروں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اوجھل ہو گئے؛ انھوں نے کہا کہ مغل روڈ ہائی وے کی عام خستہ حالی اس سڑک پر سفر کرنے والوں کے لیے ہر وقت باعث اندیشہ بنی ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ اس راستے میں اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کے لیے سوئی ہوئی انتظامیہ کو جاگنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ اتنا بڑا حادثہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کررہی ہے جسے قبل از وقت بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ الجمعیۃ*
*کا پرزور مطالبہ ہے کہ اس اہم سڑک کو کشادہ بنانے کی خاطر ہنگامی نوعیت کے فوری اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک حکام کا احتساب کیا جائے جو رشوت کے عوض ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔جن کی وجہ سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں، مولانا نے کہا کہ ہم ان تمام افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور تمام اہل ایمان کے لیے دعا گو ہیں کہ خداوند کریم ان کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین -*

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 8 6 2 3
Users Today : 60
Users Yesterday : 86