GNS ONLINE NEWS PORTAL

*ضلع ہسپتال کشتواڑ مریضوں کے لیے ایک صرائے کے سیوا کچھ نہیں۔* *ارشد گیری*

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

(عاشق دیو)

*کشتواڑ مورخہ ۱۵جولائی ۲۰۱۹ کو ارشد گیری جوکہ ایک سیاسی و سماجی کارکن کی حثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ایک مریض کی خبر گئیری کے لیے گیے ہوے تھے کہ اچانکہ کچھ مریضوں کے ساتھ ایے انکے گھر والوں نے ارشد گیری سے فریاد کی کہ وہ اج ایک ہفتہ سے یہاں ہسپتال میں ہیں اور یہاںپر نہ تو الٹرا سونڈ اٹھانے والا کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی ٹیکنیشن جس کی وجہ سے یہاں کے مریض مجبوراً باہر الٹراسونڈ کروانے پہ مجبور ہیں۔کچھ نے بتایا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ ہم باہر سے یہ ٹیسٹ کروایں۔*
*ارشد گیری انکے ہمرا ہسپتال کے سپرانڈنٹ کے دفتر گیے تو وہاں پہ معلوم ہوا کہ وہ جناب کہیں چھٹی پر چلے گیے ہیں۔اور انکی جگہ انچارج ڈاکٹر جناب پنڈتا صاحب کو رکھا گیا ہے*
*کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ جناب ڈاکٹر پنڈتا صاحب روںڈ پہ ہیں اور وہ وہیں سے او پی ڈی جایں گے۔تو ارشد گیری نے جناب پنڈتا صاحب کو رونڈ سے فارغ ہونے کے بعد جب اس ہوالے سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہاں اج کی تاریح میں کوئی نہیں ہے جو الٹراسونڈ کر سکے اور شاید نہ ہی کوئی ایے گا۔اسطرح سے باقی ڈاکٹروں کی اگر بات کریں تو وہ بھی بہت ہی کم ہیں۔گویا یہ ہسپتال یہاں پر ایک صرائے کے علاوہ کچھ نہیں ہے کیونکہ مریض بازار سے ٹیسٹ کرواتے ہیں،بازار سے دوایاں لاتے ہیں اور ہسپتال کے بیڈوں پہ صرف دوائی کھانے کا کام کیا جاتا ہے*
*ارشد گیری نے ایک اور میڈیکل اسسٹینٹ سے بات کی جسکا نام ظاہر کرنا ضروری نہیں ہے۔اُس سے معلوم ہوا کہ اس ہسپتال میں جو بھی اچھے ڈاکٹر تھے یا تو انکو یہاں سے تبدیل کیا گیا ہے یا پھر کچھ جو کہ یہاں بغیر کسی پوسٹ کے رکھے گیے تھے وہ بھی اپنی اٹیچمنٹ کروانے میں مصروف ہیں کیونکہ انکو بغیر پوسٹ کے یہاں تنخواہ بھی نہیں نکلتی تھی۔*
*ارشد گیری نے گورنر انتظامیہ پہ سوال اٹھاتے ہوے کہا کہ جموں کشمیر کی گورنر انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے بجایے یہاں سیاست کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ایے روز کبھی سٹکوں پہ بین لگانے تو کبھی اور کسی وجہ پہ عوام کو مشکلات میں مبطلہ کرنے میں مصروف ہے۔*
*جبکہ گورنر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ یہاں کی مقامی ضلع ایڈمنسٹریشن نے بھی کبھی ضلع ہسپتال کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی جایزہ لیا کہ ایا یہاں کے مریضوں کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جبکہ حال ہی میں کیشوان سڑک حدثہ ہوا اور ضلع ہسپتال کشتواڑ کی انتظامیہ کے خلاف ایف ائی آر بھی لگائی گئی مگر اسکے باوجود یہاں کی ضلع ایمنسٹریشن اور نہ ہی گورنر انتظامیہ نے کوئی اقدامات اٹھایے۔*
*البتہ کچھ جگہوں پہ یہاں کے سی ایم او صاحب میڈیکل کیمپ لگانے لگے تاکہ عوام کا زہیں ہسپتال انتظامیہ سے ہٹ کر ان کیمپوں کے لگانے سے عوام کو گمراہ کیا جایے اور انکی ناکامیوں کی پردہ پوشی ہو*
*عوام کا کہانا ہے کہ جب سے یہاں کے سپرانڈنٹ جناب ڈاکٹر پرویض صاحب کو تبدیل کرکے ڈودہ لیا گیا ہے تب سے اس ہسپتال کہ حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے۔*
*ارشد گیری نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور اس ضلع ہسپتال کی طرف اپنی توجہ دیں اور یہاں پر ایک اچھے سپرانڈنٹ کو تعینات کریں اور جو بھی ضلع ہسپتال میں عملہ ہونا چاہیے اسے یہاں تعینات کریں ورنہ انے والے دنوں میں اب عوام سڑکوں پہ انے پہ مجبور ہے*
*اگر کشتواڑ میں خدا نہ کرے کوئی اور دلدوز حادثہ ہوا اور ہسپتال کی یہی حالت رہی تو اسکی زیمدار گورنمنٹ ہوگی۔*

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 9 2 9 9
Users Today : 39
Users Yesterday : 146