کرونا جیسی وبائی مرض کے چلتے جہاں پوری دنیا میں لاک ڈاون چل رہا ہے وہیں ہندوستان میں بھی اس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی لاک ڈاون متواتر جاری ہے ۔اس اثنا میں سر سید ایجوکیشن مشن کے سرگرم رکن اعجاز صدیقی نے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم تمام لوگوں گورنر انتظامیہ ضلع انتظامیہ اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بڑی خوش اصلوبی کے ساتھ لاک ڈاون کے پہلے مرحلے کو کامیاب بنایا اور دوران لاک ڈاون غریب و مساکین اور دیگر بیرون ریاست سے آئے پیشہ ورانہ مزدور طبقہ کا خیال رکھا اور ان کو بنیادی ضروریات پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔۔موصوف کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگے بھی انتظامیہ غیر سرکاری تنظیم اور لوگ اس لاک ڈاون کا پالن کتیں گیں اور اس وبائی مرض کو ہرائیں گے ۔۔۔موصوف نے ایک بار پھر زور دیتے ہوے کہا کہ لوگ شوشل ڈسٹنسنگ اور غیر ضروری بنا پر باہر نہ نکلیں ۔کیوں کہ اس وبائی مرض کا علاج صرف اور صرف غیر ضروری گھومنے پھرنے سے اجتناب اور شوشل ڈسٹنسینگ بنائے رکھنے میں ہی ہے
