ہر سال کی طرح اس سال بھی بابا نگری وانگت (ضلع گاندربل، وادیء کشمیر) میں حضرت بابا جی صاحب لاروی رحمۃ اللہ علیہ کے مرشد حضرت خواجہ نظام الدین ولی کیانوی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں ریاست و بیرون ریاست سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں اور وابستگان نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کی خصوصی نگرانی کی۔ عرس شریف سے پہلے بے شمار گاڑیاں سبز جھنڈوں کے ساتھ لار شریف کی جانب عازمِ سفر نظر آئیں۔ 7 اور 8 جون کو تلاوت، ثناء خوانی، بیانات اور ختمات جاری رہے، یہ۔مبارک سلسلہ حضرت بابا صاحب میاں بشیر احمد لاروی مدظلہ العالی کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یوں تو حضرت بابا صاحب کے بقول لار شریف میں ہر روز عرس کی طرح ہی گزارا جاتا ہے، مزار پر مریدین کا تانتا بندھا رہتا ہے لیکن 7 اور 8 جون کے عرس کی روایت جو 123 سالوں سے جاری ہے اسے وادیء کشمیر کی مذہبی و روحانی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ عقیدت مند بے تابی سے ان دنوں کا انتظار کرتے ہیں اور عرس شریف پر یہ گنگاتے ہوئے پوری ریاست کشمیر اور بیرون ریاست سے لار شریف کی جانب گامزن ہوتے ہیں:












Users Today : 7
Users Yesterday : 63