جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
سری نگر، 25 نومبر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ مہلا شیخ طاہرہ نے پیر کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کا درجہ اور آئینی ضمانتیں بحال کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔
سرینگر کے پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبہ کوئی احتجاج نہیں تھا بلکہ ایک اصولی موقف تھا جس کی جڑیں بی جے پی حکومت کے 2019 میں کئے گئے وعدوں پر ہیں۔
“انتخابات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں بھی، ہم نے پرزور مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے حقوق اور ضمانتیں، جو 2019 میں چھین لی گئی تھیں، بحال کی جائیں۔ ہم سے ریاستی اور آئینی ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ وعدے صرف خالی الفاظ بن کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کو متعدد مواقع پر کئے گئے وعدوں کی یاد دلانا چاہتے ہیں، جس میں 19 ستمبر کو سری نگر میں دی گئی یقین دہانی بھی شامل ہے کہ ریاست کا درجہ “جلد سے جلد بحال کیا جائے گا۔”







Users Today : 293
Users Yesterday : 313
Users Last 7 days : 2060
Users Last 30 days : 5143
Users This Month : 1780
Users This Year : 5143
Total Users : 5144
Views Today : 468
Views Yesterday : 434
Views Last 7 days : 3312
Views Last 30 days : 8748
Views This Month : 2849
Views This Year : 8748
Total views : 8749
Who's Online : 0