GNS ONLINE NEWS PORTAL

جموں یونیورسٹی طلباء کی مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ کرے:- زاہد مغل

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

پونچھ//:- اس وقت پوری دنیا جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہے۔ وہیں ملک ہندوستان بھی اس وبائی مرض کا شکار ہے اس ضمن میں جہاں ملک کا ہر فرد متاثر ہیں طلباء بھی بے حد پریشان نظر آرہے صوبہ جموں کے اندر آنے والی جموں یونیورسٹی کے طلباء میں اس وقت غصے کی لہر دوڑ گئی جب یونیورسٹی ایک ملازم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ششم جماعت کے امتحان ہونے ہیں جبکہ یونیورسٹی نے ابھی تک کوئی بھی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا ہے یہ بات طلبہ کے لئے سردرد بنی ہوئی ہے کہ ایا امتحان ہونگے اور کب ہوں گے اور کیسے ہوں گے یہ بات طلباء کی ذہنی کوفت سے کم نہیں ہے کہ امتخانات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے یا نہیں اس کے لیے یونیورسٹی نے ابھی تک کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے کیونکہ کے عین وقت پہ امتحان دینا بہت ہی مشکل ہوتا ہے اس حوالے سے گورمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے سینئر طلبا زاہد مغل سے جب ہم نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ، ہم یہ جموں یونیورسٹی کو واضح کر دیتے ہیں کہ ایسا ہرگز نہ کیا جائے طلباء کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں ۔جموں یونیورسٹی کو چاہیے کہ جب بھی امتحان لیے جائیں گے تو ان سے دو تین ہفتے پہلے ہی تاریخ مقرر کی جائے تاکہ طلباء کی مستقبل کے ساتھ کسی قسم کا کوئی کھلواڑ نہ ہو۔ اس موقع پر ان کے ہم عصر ساتھی شاہد احمد خان، جمیل احمد محُسن، مِرزا بَلال احمد، علی اصغر چوہدری اور مشتاق مغل بھی موجود تھے

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 8 8 3
Users Today : 41
Users Yesterday : 155