GNS ONLINE NEWS PORTAL

جموں کشمیر انصاف مؤمنٹ کا محکمہ بجلی کی خستہ حالی پر اظہار تشویش محکمہ پر جوابدہی کا دیا زور، کہا بجلی کی ناقص کارکردگی سے لاک ڈاؤن میں سب کچھ ناممکن ہو چکا ہے

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

اقطاب حسین

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں لوگوں کو گوناگوں پریشانیوں کا سامنا ہے جن کے ازالے کیلئے انتظامیہ باریک بینی سے کام نہیں لے رہی ہے۔ ان مشکلات میں سب سے اہم مسائل بجلی و پانی کے رہتے ہیں جن کے ساتھ عوام کو روز کا واسطہ رہتا ہے۔ جموں کشمیر انصاف مؤمنٹ نے ضلع پونچھ کے مختلف علاقہ جات میں عوام کو بجلی متعلق درپیش مشکلات بارے ایک پریس بیان جاری کر انتظامیہ سے ان مشکلات کے فی الفور ازالہ کی مانگ کی۔ مؤمنٹ کے چئیر مین جاوید اقبال ریشی نے کہا کہ انکو پونچھ، منڈی و سورنکوٹ کے کئی دیہی علاقوں سے لوگوں نے انکو جانکاری دیں کہ انکو محکمہ بجلی کی طرف سے کئی پریشانیوں کا سامنا ہے، ہاڑی بڈھا کے محلہ آرو والا قریشیاں سے لوگوں نے بتایا کہ ان کا ٹرانسفارمر پچھلے چھ ماہ سے خراب ہے، اس کا درجہ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو وافر مقدار میں بجلی فراہم ہو سکے، اس مسلہ کو جب متعلقہ حکام تک پہنچایا گیا تو جونئیر انجینئر سلیم جعفر نے بتایا کہ اس مسلہ کو عارضی طور پر سلجھا دیا ہے تاہم ٹرانسفارمر کا درجہ بڑھانے کیلئے پلان بھی مرتب کر دیا گیا جو لاک ڈاؤن کے فورا بعد نسب کر دیا جائے گا، سورنکوٹ کے موڑہ بچھائی اپر کی وارڈ نمبر ایک اور نو کے عوام نے کہا کہ پچھلے دس سالوں سے وہ متعلقہ حکام کے پاس ٹرانسفارمر کیلئے اپروچ کررہے ہیں مگر انکی کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ آزادی سے آج تک ان کے گاؤں میں کئی لوگوں کا بجلی کا منہ تک نہیں دیکھا، جو شرمناک بات ہے، گاؤں ڈھڑہ کے محلہ ٹھوٹھا والی کی عوام کا الزام تھا کہ ان کے گاؤں میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کیلئے پول واگزار ہوئیے تھے جو متعلقہ حکام نے منظور نظر لوگوں میں تقسیم کر دئے جبکہ تار ابھی تک نایاب ہیں، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں گھر سے کام کرنا ہے جبکہ موبائل اور لیپ ٹاپ چارج نہیں ہو رہے ہیں جس کیلئے وہاں کے کارکنان نے پونچھ صدر مقام پر کرایہ پر کمرے لئے ہیں اور کام کررہے ہیں، گاؤں سلونیاں کے لوگوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں بجلی کی ترسیلی لائن ہرے پیڑوں کے ساتھ لٹک رہی ہے جو انسانوں و حیوانات کیلئے موت کو دعوت دینے کا کام کر رہی ہیں انہوں نے بھی الزام لگایا کہ متعلقہ حکام تک مسائل کو اجاگر کرنے کے باوجود ان کی کہیں سنوائی نہیں ہوئی ہے، بچیاں والی کے لوگوں نے بجلی کی ناقص حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پر غفلت برتنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان سے محض کرایہ ہی وصولہ جاتا ہے۔ سرل کے لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں محکمہ بجلی ان دیکھی کررہا ہے جبکہ ان سے برابر اور مسلسل کرایا وصولہ جاتا ہے، بیدار کے لوگوں نے بھی بجلی کی ناقص کارکردگی پر محکمہ سے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے گاؤں کے سرپنچ اور پنچ والی وارڈ میں بھی بجلی کی حالت کافی خستہ ہے جس پر انتظامیہ بالخصوص متعلقہ محکمہ کی کوئی توجہ نہیں ہے۔دریں اثنا چئیر مین موصوف نے چیف انجنیئر محکمہ بجلی، سپرنٹینڈنٹ انجینئر اور ایکزیکٹیو انجنئیر پونچھ سے گذارش کی کہ وہ عوام کی مشکلات کے ازالہ کیلئے لائحہ عمل تیار کرکے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 2 7 9
Users Today : 190
Users Yesterday : 622