جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
راجوری مئی 18:– صوبہ جموں کے گوجر و بکروال سماج نے ایک طویل عرصہ تک محرومی، پسماندگی اور تعلیمی کمی و عدم توجہ کا سامنا کیا ہے گاوں پہاڑوں جنگلوں اور دشوار گزار علاقوں میں زندگی بسر کرنے والی اس قوم کی بیٹیاں کبھی تعلیم کے میدان سے بہت دور دیکھی جاتی تھیں۔ ایک وقت تھا جب لوگوں کے ذہنوں میں یہ تصور بھی مشکل تھا کہ گوجر بکروال خاندان کی کوئی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے سرکاری محکموں میں بڑے عہدوں ہر فائز یا پہنچ سکے گی۔ مگر آج حالات بدل رہے ہیں سوچ بدل رہی ہے اور ایک نیا روشن دور جنم لے رہا ہے صِنف نازک اول کا نعرہ خود لڑکیوں نے دیا خود محنت کی اور خود آسمان کی بلندیوں تک پہچ کر سنہرے لفظوں مین اپنا اور اپنی قوم کا نام لکھ رہی ہیں
اسی بدلتے ہوئے منظرنامے کی ایک خوبصورت مثال چودھری شہناز اختر ہیں جو اس وقت صوبہ جموں کے محکمہ دیہی ترقیات (Rural Development Department) میں ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔ یہ صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پورے گوجر بکروال سماج خصوصاً ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی کامیابی ہے جنہوں نے مشکلات کے باوجود تعلیم کا راستہ اختیار کیا تھا
محترمہ شہناز اختر کی شخصیت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو اور تعلیم کو مقصد بنایا جائے تو کوئی منزل دور نہیں رہتی۔ انہوں عفت و حیا کی پیکر بن کر نہ صرف اعلیٰ مقام حاصل کیا بلکہ عوامی خدمات میں بھی اپنی صلاحیت، دیانت اور فرض شناسی کا بہترین مظاہرہ کیاہے آج وہ دیہی ترقی کے منصوبوں عوامی فلاح و بہبود اور سماجی بہتری کے کاموں میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں اور عملی جامہ پہنا رہی ہیں ان کی خدمات اس بات کی علامت ہیں کہ تعلیم یافتہ خواتین صرف اپنا گھر نہیں بلکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کس قدر اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
گوجر بکروال سماج کی بیٹیوں کی یہ کامیابیاں آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔ یہ پیغام ہے کہ بیٹیوں کو تعلیم دینا صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پوری قوم کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔ آج جب ایک گوجر بیٹی اعلیٰ سرکاری منصب پر فائز ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے تو یہ منظر اس قوم کے روشن مستقبل کی نوید دیتا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو تعلیم شعور اور اعتماد کے زیور سے آراستہ کریں۔ کیونکہ قوموں کی ترقی صرف سڑکوں اور عمارتوں سے نہیں بلکہ تعلیم یافتہ ذہنوں اور باوقار خواتین سے ہوتی ہے۔ شہناز اختر جیسی شخصیات ہمارے سماج کا فخر ہیں، جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ محنت، علم اور حوصلہ انسان کو بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے
لیاقت علی چودھری
7051070548











Users Today : 192
Users Yesterday : 261