عاشق دیو
اِندروال, 16 اپر
اندروال سے کانگرس پارٹی کے سینئر لیڈر ذاکر حسین کین نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں میں بولتے ہوے کہا کہ بونجواہ جیسے دوردراز علاقوں میں کوویڈ-19 (کوروناوائرس) کی وبائی بیماری کے لاکڈائون کی وجہ سی آٹا, چاول و کھانے پینے کی دیگر جیسی ضروری اشیا کا بھاری فقدان ہے جسکی وجہ سے علاقہ میں غریب عوام بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے.
کین نے مزید ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ انتظامیہ کو اس مشکل وقت میں بجائے تماشہ دیکھنے کے آگے آکر غریب و ضرورتمند لوگوں کی مدد کر کے اپنا حقیقی کردار ادا کرنا چاہئے.
“اگر چہ علاقہ کے لوگ کوروناوائرس کے لاکڈائون کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں رہکر وقتی حکومت کی اپیل کا پوری طرح ساتھ دے رہے ہیں وہیں ایسا نہ ہو کہ علاقے کی غریب عوام بجائے کوروناوائرس جیسی وبائی بیماری کے بھوک مری سی ہی مر جائیں جیسا کہ ملک کے کئی دوردراز حصوں میں ہو رہا ہے,اس لئے ریاستی انتظامیہ کو فوری طور ضروری اقدام اُٹھا کے علاقہ میں راشن کی قلت کو سمجھتے ہوے علاقے میں راشن پہنچانا چاہئے” کین نے کہا
انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے مزید اپیل کرتے ہوے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی.