اعجاز احمد
کوٹرنکہ/ سماجی کارکن بدھل اعجاز احمد نے پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدھل کے کیول موڑ علاقے میں پچھلے تین سال سے پانی بند ہے۔یہاں کی عوام پانی کی قلت کی وجہ سے پریشان حال ہے۔ اب رمضان المبارک کے مہینے کی آمد ہے روزہ داروں کو پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ اس محلے میں تو بالکل ہی پانی نہیں آ رہا۔ نمازی پریشان ہوں گے۔ اعجاز احمد نے کہا کہ یہاں تعینات ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں ۔میں نے کہیں بار محکمہ کے ملازمین کو آگاہ کیا ۔ اور ضلع انتظامیہ سے درخواست کی لیکن صرف یقین دھانی کرائی گئی اور محکمہ نے کوی تعاون نہیں دیا ۔اور اہل علاقہ نے بھی انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ علاقہ کے اعلیٰ افسران سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کی طرف توجہ دیں۔اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ہم نے اس بارے میں محکمہ کو فریاد کی تھی لیکن مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہوسکا ۔میری خاصکر ضلع انتظامیہ راجوری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ سے اپیل ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں تاکہ غریب عوام کا بھلا ہو سکے۔
