GNS ONLINE NEWS PORTAL

بدھل کے رہائشیوں کا جموں و کشمیر کی انتخابی فہرستوں میں غیر مقامی ووٹرز کی شمولیت کے خلاف احتجاج

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

GNSONLINE RAJOURI

راجوری ضلع کے بدھل کے رہائشیوں نے ہفتہ 20 اگست کو جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں میں غیر مقامی ووٹرز کو شامل کرنے کے خلاف بدھل میں ایک احتجاجی مارچ نکالا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کے تین روز پہلے ایک پریس کانفرس کے دوران جموں کشمیر کےچیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کو تقریباً 25 لاکھ اضافی ووٹر ملنے کا امکان ہے، جن میں باہر کے لوگ بھی شامل ہیں،جسکے بعد جموں کشمیرکی عوام میں غصہ اور بے چینی ہے۔

ضلع نائب صدر پی ڈی پی فاروق انقلابی اور صوبائی سکریٹری یوتھ نیشنل کانفرنس وقار لون کی قیادت میں پی ڈی پی، این سی کے کئی رہنماؤں نے مین بازار بدھل سے مارچ نکالا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے خطرناک قدم ہے اور فساد سے بڑھ کر ہے۔
فاروق انقلابی نے کہا کہ یہ احتجاج جموں کشمیر کی انتخابی فہرستوں میں “درآمد ووٹروں” کو شامل کرنے کے ذریعے “بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے زبردستی انتخابی آبادیاتی تبدیلی” کے خلاف تھا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے وائی این سی لیڈر وقار لون نے کہا کہ بی جے پی نے 5 اگست 2019 کو یہاں لوگوں کے حقوق چھیننے اور عوام کی خواہشات کو کمزور کرنے کا عمل شروع کیا گیا اور اب اس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا گیاہے۔ یہ کہہ کر کہ وہ غیر مقامی ووٹرز کو شامل کریں گے۔
وائی ​​این سی لیڈر وقار لون نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت، جمہوری حقوق اور انتخابی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج یہ یہ پیغام دینے کی کوشش ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 5 9 5
Users Today : 128
Users Yesterday : 386