
وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اٹھارہ سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، نے فلمی کیریئر سے سنیاس لینے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا کھاتوں پر اپنی ایک طویل تحریر میں کیا ہے۔ انکا ماننا ہے کہ اداکارہ بننے کی وجہ سے وہ اپنے اسلام مذہب سے دور ہوتی جارہی تھی ۔
زائرہ وسیم نے پوسٹ شیئر کر لکھا’ پانچ سال پہلے میں نے بالی وڈ میں انٹری کرنے کا فیصلہ لیا تھا ،اس سے میری زندگی پوری طرح بدل گئی ۔ گزشتہ پانچ سالو ں تک میں اپنے آپ سے جوجھتی رہی ہوں۔ ایسے میں میں اتنی کم عمر میں میں اتنی بڑی لڑائی نہیں لڑ سکتی ۔یہی وجہ ہے کہ میں اب ہندی سنیما کو الوداع کہہ رہی ہوں۔یہ فیصلہ میں بہت غور وفکر کرنے کے بعد لیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں برکت کھو رہی تھی ، ایمان متاثر ہورہا تھا اور مذہب کے ساتھ تعلق خطرے میں پڑ گیا تھا۔
زائرہ وسیم نے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کے لئے قرآن کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب کے اقوال کا سہارا لیا ہے۔
بتادیں کہ زائرہ وسیم جو اب تک بالی وڈ کے متعدد بڑے ایوارڈ جیسے فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں، کے بالی وڈ سے سنیاس لینے کے اچانک فیصلے نے سوشل میڈیا پر تبصرہ بازی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔







Users Today : 139
Users Yesterday : 314
Users Last 7 days : 2355
Users Last 30 days : 4367
Users This Month : 1004
Users This Year : 4367
Total Users : 4368
Views Today : 214
Views Yesterday : 524
Views Last 7 days : 3736
Views Last 30 days : 7531
Views This Month : 1632
Views This Year : 7531
Total views : 7532
Who's Online : 6