GNS ONLINE NEWS PORTAL

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرری میں تاخیر کے باعث سرچ کمیٹی بوکھلاہٹ کا شکار

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

بابائے غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے تشکیل دی گئی سرچ کمیٹی پورے انتخابی عمل کا مذاق اڑانے اور یو جی سی کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے اور نااہل اور داغدار امیدواروں کو انٹرویو میں کے لئے بلانے سخت تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ دو انتہائی سنگین بے ضابطگیوں میں ایک ایسے ہی امیدوار کا معاملہ بھی شامل ہے جو اس وقت سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں کنٹرولر امتحانات کے عہدے پر فائز ہے ، جس نے کبھی کسی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات انجام نہیں دی ہیں اور صرف بی ایڈ کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے کام کیا ہے ۔ یو جی سی کے اصولوں کے مطابق اور اشتہار کے مطابق امیدوار کے پاس دس سال بطور پروفیسر کا تجربہ ہونا لازمی تھا ۔ مزید یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک امیدوار سرچ کمیٹی کے ممبروں میں سے کسی ایک ممبر کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔
بی جی ایس بی یو سے تعلق رکھنے والے ایک اور امیدوار محمد اصغر غازی ، یونیورسٹی میں مالی بد عنوانیوں کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے معطل ہے.. یہ امر نہایت حیرت انگیز ہے اور اپنے آپ میں ایک بہت بڑا سوال ہے کہ ایسے داغدار امیدوار کو جس کا سروس ریکارڈ مایوس کن ہے کو انٹرویو میں بلانے کی کیا مجبوری تھی؟
نیز سرچ کمیٹی نے چند اہم، نامور ماہرین تعلیم، با وقار اور تجربہ کار امیدواران کو نظر انداز کر کے کچھ داغدار اور نا اہل امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کیوں بلایا؟
یہ تمام تر عوامل اس امر کا بین ثبوت ہیں کہ سرچ کمیٹی غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے وائس چانسلر کی تقرری عمل میں لانے سے قاصر ہے
سرچ کمیٹی پر اٹھائے گئے سوالات کے بعد آنریبل ایل جی جموں کشمیر منوج سنہا نے اس کمپنی کو التوا میں رکھ کر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے امور وائس چانسلر ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو سونپ دیے ہیں
سرچ کمیٹی اب اس خدشے کے ساتھ کہ ان کے تجویز کردہ من پسند امیدوار کی تقرری کو لیفٹیننٹ گورنرجو کسی بھی طرح کی بدعنوانی برداشت نہیں کرتے اپنی منظوری نہیں دیں گے تو سرچ کمیٹی کے ارکان بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں ۔
اسی اثنا میں کشمیر یونیورسٹی کے جوائنٹ رجسٹرار نے اب سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز کر رکھا ہے جو اس سے قبل بی جی ایس بی یونیورسٹی میں رجسٹرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ مذکورہ جوائنٹ رجسٹرار سوشل میڈیا پرایسے تبصرہ کررہے ہیں گویا کہ وہی سرچ کمیٹی کے چیئرمین اور بی جی ایس بی یو کے وائس چانسلر کے انتخاب کے پورے انتخابی عمل ذمہ دار ہیں اور اس بات پر مصر ہیں کہ موجودہ پینل سے ہی کسی کو وائس چانسلر بنایا جائے…

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 0 8 8
Users Today : 621
Users Yesterday : 386