GNS ONLINE NEWS PORTAL

این سی سی یونٹ ڈگری کالج پونچھ کی جانب سے ایک روزہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

ڈگری کالج پونچھ کے این سی سی یونٹ کی جانب سے ضلع اسپتال پونچھ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جموں کشمیر آرٹی بی ٹی کمانڈنگ افیسر جناب سر کانت رائے پرنسپل ڈگری کالج پونچھ ایچ ایم شاہ اور پروفیسر اسد عمران اے این او پونچھ کی قیادت میں منعقد ہوا. . . جس میں این سی سی کیڈروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تقریباً بیس این سی سی کیڈروں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا ۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہل یادو بھی موجود رہے ۔ موصوف نے این سی سی کیڈروں کے اس نیک کام کو سراہا اور ان کی خوصلہ آفزائی کرتے ہوے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل آپ جیسے نوجوان ہیں. اگر اسی جزبے کے ساتھ اپ اس طرح کے کارِ حیر میں حصہ لیتے رہے تو ہم بہت جلد ایک بڑی طاقت بن کر سامنے آ سکتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیندہ بھی طلبا اس نیک عمل میں پیش پیش رہیں ۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پونچھ مدثر چودھری ڈاکٹر شمیم النسا میڈکل سپریڈنٹ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور طلبا کی خوصلہ آفزائی کی
اس کیمپ کی دیکھ ریکھ سنیئر کیڈر گگن بیر و اعجاز صدیقی نے کی ۔ کیمپ کے احتتام پر پروفیسر اسد عمران نے طلبا کو نیک خوہشات سے نوازا اور کہا کہ آپ بڑے خوش قسمت ہیں کہ آپ کو مشیت ایزدی نے کسی کی جان بچانے میں ایک ذریعہ بنایا ہے

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 0 8 8
Users Today : 621
Users Yesterday : 386