GNS ONLINE NEWS PORTAL

اہانت قرآن کریم پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی”بزدلانہ اور افسوسناک”:مولانا وسیم رضا الکشمیری غیرتمند حکمرانوں اور مسلم امہ کے رہبران سے سویڈن کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور تجارتی تعلق کو محدود کرنے کا مطالبہ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

 

جی این ایس آنلائن کشمیر تاریخ جلائ۴

سرینگر/سویڈن میں ایک بار پھر مقدس آسمانی صحیفہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر مولانا وسیم رضا الکشمیری نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کے اعتقادات کو ٹھیس پہنچانا یا مقدسات کی توہین کو آزادی بیان کا نام دینا جھوٹ اور فریبکاری ہے جس کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند ہونی چاہییے تاکہ سویڈن کی حکومت واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزا دیکر روکتھام کیلئے ایک ٹھوس پالیسی اختیار کرے۔

جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ (ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم ایران میں زیر تعلیم جموں کشمیر کے معروف نوجوان اسلامی اسکالر مولانا وسیم رضا نے کہا کہ سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن کریم جلائےجانے کی اجازت دینا آزادی بیان کے کھوکھلے نعرہ اور دشمنی کی بدترین مثال ہے جسے ایک باشعور انسان خصوصا مسلمان ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔

مولانا نے ایک بار پھر دہرایا کہ اس ناشائستہ واقعہ پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی سے عالم امن اور مذہبی رواداری پر سنگین منفی اثرات مرتب ہونگے۔ قرآن کریم فقط مسلمانوں سے مختص نہیں بلکہ یہ وہ کتاب ہے جس میں ادیان الٰہی کا ذکر اور انبیاء کی حقانیت کا ثبوت ملتا ہے۔

ہم غیرتمند حکمرانوں اور مسلم امہ کے رہبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کی حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے سفارتی، سیاسی اور تجارتی تعلقات کو محدود کیا جائے کیونکہ قرآن کریم یا کسی مقدس ہستی کی شان میں گستاخی یعنی ہماری ناموس اور وجود پر حملہ ہے جس کے مقابل ہم سکوت اختیار نہیں کرسکتے۔

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

0 0 5 1 5 7
Users Today : 5
Users Yesterday : 301
Users Last 7 days : 2073
Users Last 30 days : 5156
Users This Month : 1793
Users This Year : 5156
Total Users : 5157
Views Today : 5
Views Yesterday : 482
Views Last 7 days : 3331
Views Last 30 days : 8767
Views This Month : 2868
Views This Year : 8767
Total views : 8768
Who's Online : 0
Your IP Address : 216.73.216.54
Server Time : November 7, 2026 12:29 am