وجاہت چوہدری
کوٹرنکہ// سرپنچ گرام پنچایت کیول فاروق انقلابی نے آج مقامی نوجوانوں میں کھیل کا مواد تقسیم کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے دلچسپی میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر لاک ڈاؤن کے وقت کو بروئے کار لائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ باہمی امداد کے ساتھ کچھ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کے، “طلباء اور نوجوانوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہئے تاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھتے ذہنی تناو کو روکا جا سکے،” انہوں نے دیہی نوجوانوں سے کہا کہ وہ خراب عادات سے دور رہیں اور مقامی کھیلوں کے چھوٹے بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا کریں انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مقامی لوگوں، انتظامیہ اور پنچائت کے نمائندوں کی مشترکہ کوششوں سے گاؤں کیول بہت جلد کرونا مُکت گاؤں بن جائے گا۔
فاروق انقلابی نے گرام پنچایت کیول کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ذریعہ شروع کی جانے والی انسداد کرونا مہیم میں حصہ لیں تاکہ قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔











Users Today : 50
Users Yesterday : 86