شاکر بٹ
سری نگر مئی ۲۵نیشنل لیڈر اور وائس پریذڈنٹ پنچ سرپنچ ایسوسیشن جموں و کشمیر یونین ٹریٹری ڈاکٹر انیسہ گل نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ فارسٹ آئی پی سی ایکٹ 4 کے تحت جو سرکاری زمین لوگوں کے قبضے میں ہے وہ چھڑائی جائے اور اس زمین پر کیا گیا ناجائز قبضہ ہٹایا جائے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جن لوگوں کے پاس اپنی ملکیاتی زمین کسی کے اپنے دس کنال ہے یا پانچ کنال ہے اگر اس شخص نے بھی سرکاری جنگلاتی زمین پر قبضہ کیا ہے اس سے وہ واپس لیا جائے اور اس زمین پر کئے گئے ناجائز قبضے کو ہٹایا جائے، اور اگر کسی ایسے شخص کے زیر قبضے میں سرکاری جنگلاتی زمین ہے یا وہ وہاں پر رہائش پذیر ہے اور اس کے پاس اپنے زمین نہیں ہے تو اس شخص کو اس آئی پی سی ایکٹ کے تحت زمین دیا جائے اور اس کو اس پر قبضہ کرنے کا حق دیا جائے تاکہ غریب اور مجبور لوگوں کے ساتھ زیاتی نہ ہو جائے۔ اور قبائلی عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔











Users Today : 599
Users Yesterday : 386