GNS ONLINE NEWS PORTAL

مغل شاہرہ کو بند رکھ کر گورنر انتظامیہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہے: پیر ذادہ بلال مخدومی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

عادل ہمدانی

منڈی مئ’10:

پیر زادہ بلال مخدومی نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں مغل روڈ کو کھولنے کی اپیل کرتے ہوے کہا کے گورنر انتظامیہ کیا ثابت کرنا چاہتی ھکہ انہوں نے اس روڈ کو ابھی تک بند رکھا ہے مخدومی نے کہا اس وقت جموں کشمیر اور خاص کرکے پیر پنچال علاقہ تباہی کی طرف جارہا ہے کرونہ وباء کی وجہ سے ہر دن لوگ مررہے ہیں مگر انتظامیہ صرف تعداد نوٹ کررہی ہے کیونکہ پونچھ سے جموں لے جاتے ہی راستے میں مریض دم توڑ دیتے ہیں کیونکہ پونچھ سے جموں سات گھنٹے کا سفر ہے وہی پونچھ سے سرینگر چار گھنٹے کا سفر ہے اور مریض آرام سے پہنچ سکتا ہے مخدومی نے کہا ریاست کے ٹکڑے کرکے مرکزی سرکار نے بہت سبز باغ دکھاے تھے مگر وہ وعدے کھوکھلے نظر آرہے ہیں کیونکہ دو سال مسلسل مغل روڈ کو بند رکھا گیا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ھکہ گورنر انتظامیہ زمینی سطح پر ناکام ہورہی ہے اور خطہ پیر پنچال کی عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے مخدومی نے کہا ذولجیلہ سڑک کو کھول دیا گیا ہے مگر مغل روڈ کو ابھی بھی بند رکھا ہے مخدومی نے تمام سیاسی و سماجی لیڈران سے گزارش کی کے وہ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرے تاکے مغل روڈ کو جلدی کھولا جاے کیونکہ موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوے بھی پونچھ راجوری کے عوام کو کشمیر میں اعلاج کروانا بہتر لگتا ہے اور وہاں پر اچھے ہسپتال اور شاندار اعلاج کا معقول انتظام ہے مخدومی نے کہا انتظامیہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لےجس سے حالات خراب ہوسکتے ہے کیونکہ یہ کوہی غیر قانونی راستہ نہیں ہے نہ ہی پاکستان سے ملتا ہے نہ ہی چیں کا کوہی بارڈر اس کے ساتھ ہے مخدومی نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کے اس روڈکو جلدی کھولا جاے تاکے عوام پیر پنچال راحت کی سانس لے سکے۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 0 7 6
Users Today : 609
Users Yesterday : 386