وجاید چوہدری
کوٹرنکہ// کوویڈ کیسوں میں بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ایل جی انتظامیہ نے جہاں یوٹی بھر میں ویکنڈ لاک ڈاؤن لگایا وہیں اس حکمنامہ کو عملاتے ہوئے راجوری ضلع کی انتظامیہ نے یوٹی بھر کی طرح راجوری شہر کو بھی بند کیا ضلع ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹروں میں بھی عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عاید کی تاہم ایمرجنسی اور ضروری خدمات سے منسلک افراد کو چلنے کی اجازت دی گئ۔ اطلاعات کے مطابق COVID-19 کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے راجوری انتظامیہ نے ضلع میں 34 گھنٹوں کا ‘کورونا کرفیو’ نافز کرکے لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ، یہ پابندیاں جو سنیچر کی شام 8 بجے سے شروع کی گئی ہیں یہ پیر کی صبح 6 بجے تک جاری رہیں گی اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے اندر اور سب ضلع کوٹرنکہ کے اندر داخلی اور دیگر مقامات پر سڑکوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے تاہم ان بندشوں کے دوران ایمر جینسی اور ضروری خدمات سے منسلک لوگوں کو چلنے کی اجازت دی گی۔تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ضلع کی عوام نے انتظامیہ سے کافی تعاون کیا اور لوگوں نے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کیا۔
واضع رہے۔ ہفتہ کے روز جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوٹی میں کورونا کیسوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یو ٹی میں مکمل کویڈ کرفیو کا اعلان کیا تھا۔ اسی کی پاداش میں سب ضلع کوٹرنکہ میں بھی انتظامیہ نے مکمل لاک ڈاؤن رکھا جس میں ایمرجنسی سروس کے علاوہ کسی بھی طرح کی نقل وحرکت نہیں ہونے دی تمام دکانیں بند دیکھنے کو ملی لوگوں نے گھروں سے ہی کرونا وبا سے نجات کیلئے دعا کی اور انتظامیہ کا بھر پور تعاون دیا ۔











Users Today : 609
Users Yesterday : 386