GNS ONLINE NEWS PORTAL

حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب کا پانچ روزہ عرس اختتام پذیر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے بریوی عرس میں شرکت کی سید مظفر حسین شاہ نے جموں وکشمیرمیں امن وامان اور وبائی امراض سے عالمِ انسانیت کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

راجوری؍؍ہرسال کی طرح امسال بھی کالاکوٹ کے بریوی میں حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب ؒ کا پانچ روزہ سالانہ عرس اختتام پذیر ہوا۔ عرس 4جنوری2021سے شروع ہوا جو سنیچر کو اختتامی دعائیہ مجلس کیساتھ اختتام کوپہنچا۔ نہ صرف جموں وکشمیر کے تمام علاقوں سے عقیدت مندوں نے شرکت کی بلکہ بیرونِ جموں وکشمیرسے بھی عقیدت مندعرس میں پہنچے۔ حضرت نانگا باجی صاحب کا عرس بریوی کلاکوٹ میں سید مظفر حسین شاہ صاحب کی زیرِ قیادت منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ پانچ روزہ عرس 4 جنوری کو شروع ہوا جس میں نعتوں کی محفل سجائی گئی اور دینی مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔اس کے علاوہ دعائیں بھی مانگی گئی۔ عرس کے اختتام پر سید مظفر حسین شاہ صاحب(باجی صاحب) نےجموں وکشمیرمیں امن وامان خاص طورپرسرحدی کشیدگی سے نجات اورسرحدی مکینوں کوامن وامان والی زندگی عطاکرنے کیلئے دعاکی۔باجی صاحب نے عالم انسانیت کو کوروناجیسی وباء اور دیگر وبائی امراض سے نجات کیلئے دعاکی۔ انہوں نے جموں کشمیر کے حالات پر بھی بات کی اور دعائیں بھی مانگی اور کہا کہ مشکل حالات کا خاتمہ ہو اور امن و امان بحال کرنے کے لئے اپسی بھائی چارے کو قائم رکھے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے انتظامات کی سراہنا کی اور بتایا کہ ہر سال اس عرس کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس میں دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔رواں برس کئی ماہ کے مسلسل لاک ڈائون کے بعد یہ اپنے آپ میں ایک پہلی بڑی روح پرور روہانی تکریب منقد ہوئے اور ایک روح پرور سماں بندھ گیا۔سخت کڑاکے کی ٹھنڈکے باوجود حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب سے عقیدت رکھنے والوں اور سید مظفر حسین شاہ صاحب کی دعائوں سے فیضیاب ہونے والے پرجوش نظرآئے اوربڑھ چڑھ کر عرس میں شرکت کی۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

0 9 8 6 5 5
Users Today : 235
Users Yesterday : 149