GNS ONLINE NEWS PORTAL

                                                    پیر  پنجال کا تشخص بحال کرنے کے لیے اور ترقی پذیر بنانے کے لیے نیشنل کا انفرنس علاقہ کی مانگ کو اجینڈے میں شامل کرے۔  

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

تاریخی ریاست پونچھ جو دنیا کے نقشہ پر ہندوستان کیآزادی سے قبل موجود ہوا کرتی تھی ۔ اس ریاست کو آزادی کے بعد سرحدوں کے آرپار بانٹ دیے جانے کے بعد یہ خطہ اپنا ذاتی تشخص کھو گیا ہے اسے عرصہ چھ دشک تک راجوری پونچھ سرحدی علاقہ کہا جاتا تھا ۔ جب کے اس علاقہ کی آبادی پندرہ لاکھ کے قریب ہے ۔ اس علاقہ کے دو ضلع ہیں اور سات اسمبلی نشستیں ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر جناب عمر عبداللہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد پیر پنچال الگ صوبہ تسلیم کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان نے پیر پنجال کی عوام کے دلوں کو جیت لیا ہے۔

پیر پنجال ریجنل فورم جس کا قیام 2009 میں ہو اس کی دیرانہ مانگ رہی ہے کہ پیر پنجال کے ذاتی تشخص کو بحال کیا جائے پیر پنجال کی عوام کو پسماندگی سے نکالنے کے لیے یہ واحد راستہ ہے۔ آج پیر پنجال ریجنل فورم کی مانگ کو دس سال کے بعد کسی سیاسی جماعت اور نیشنل کانفرنس جیسی تنظیم نے تسلیم کیا ہے اور حکومت میں آنے کے بعد اسے عملی جامعہ پہنانے کا وعدہ کیا ہے۔

ہماری ذیل درج نکات جناب عمر عبداللہ صاحب سے گزارش ہے کہ انہیں اپنے منشور میں شائع کیا جائے۔

1 پیر پنجال کو الگ صوبہ تسلیم کیا جائے الگ ڈویزنل کمشنر اور الگ انسپکٹر جیزل پولیس کے بھی قائم کیے جائی۔

2 پیر پنجال کی عوام کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے اور عوام کو ریاست کی مندہ علاقہ کی طرح ترقی کی راہ پر گمزن کرنے کے لیے پیر پنچال ہل ترقیاتی کونسل کا درجہ دیا جائے جو پیر پنچال کی ترقی کا واحد حل ہے۔

3 شعبہ تعلیم میں پیر پنچال کی ریاست اور ملک کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ مقابلہ کے دور دورہ میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے الگ پیر پنچال سینٹرل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

4پیر پنچال کی عوام کی آواز جبکہ کے یہاں ریاست کی ایک بڑی آبادی رہائش پذیر ہے اس کے مسائل اور ان لوگوں کی آواز کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے الگ سے پیر پنچال لوک سبھا نشست مقرر کی جائے۔

5 پیر پنچال کے ملازمین جو ریاست کے دوسرے مشکل گزار پہاڑی اور برفیلے علاقہ کی مانند ہے جو برسات اور برفباری سے باقی ملک کے کٹ جاتا ہے ان کو بھی ریاست کے دوسرے علاقوں کی طرح کمپنسنٹری الائنس دیے جائے تاکہ یہ لوگ اس علاقہ میں عوام کہ بہتر خدمات انجام دے سکیں۔

6 رواں دور کو دیکھتے ہوئے پیر پنچال کی اوائل نسل کو کسمپرسی کو دیکھتے ہوئے یہاں کی ایک دیرانہ مانگ ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے منظم اقدام کیے جائیں جس میں تمام سہولیت سے لیس ڈیاڈیکشن سنٹر راجوری پونچھ میں ہر قصبہ میں قائم کیے جانے چاہئے تاکہ ہماری نسل نشے کے لت سے باہر آسکے۔

جناب عمر عبداللہ صاحب سے گزارش ہے کہ پیر پنچال جو ریاست کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے اس کی ترقی کا واحد نسخہ ان مانگ میں ہے اپنے آنے والے انتخابی منشور میں درج کریں اور حکومت میں آنے کے بعد انہیں عملی جامعہ پہنایابجائےجس سے عوام پیر پنچال کے ساتھ انصاف ہو سکے گا۔
لیاقت چودھری
صدر پیر پنچال ریجنل فورم
liaqatchoudhary548@gmail.com 9419170548

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 5 5 5
Users Today : 90
Users Yesterday : 269